Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
220 - 475
 کہا جاتا ہے، وہ اس مرتبے تک نماز، روزہ اور زکوٰۃ کے ذریعے نہیں پہنچے۔عرض کی گئی: یارسولَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!پھر ان کو یہ مرتبہ کیسے ملا؟ ارشاد فرمایا:سخاوت اور مسلمانوں کو نصیحت کرنے کے سبب۔(1)
(5217)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ پیارے آقا،مکی مدنی مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:اگر دو آدمی اسلام میں داخل ہوں اور وہ آپس میں قطع تعلقی کر لیں تو ان میں سے ایک اسلام سے خارج ہو گا جب تک کہ زیادتی کرنے والا رجوع نہ کر لے۔(2)
ایک جیسی دو تحریریں:
(5218)… حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  روایت کرتے ہیں کہ حضور رحمت عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: جب کرامًا کاتبین کسی بندے یا بندی کے پاس آتے ہیں تو ان کے پاس ایک مہر بند کتاب بھی ہوتی ہے، وہ بندہ یا بندی جو بھی کہتے ہیں وہ فرشتے اسے لکھتے ہیں پھر جب وہ اٹھنے لگتے ہیں تو ایک دوسرے سے کہتا ہے: تمہارے پاس جو مہر بند کتاب ہے اسے کھولو۔ چنانچہ وہ اس کے سامنے کتاب کھولتا ہے تو اس کا لکھا اور فرشتوں کا لکھا بالکل ایک جیسا ہوتا ہے اسی وجہ سے اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے ارشاد فرمایا:
مَا یَلْفِظُ مِنۡ قَوْلٍ اِلَّا لَدَیۡہِ رَقِیۡبٌ عَتِیۡدٌ ﴿۱۸﴾ (پ۲۶،ق:۱۸)	
ترجمۂ کنز الایمان:کوئی بات وہ زبان سے نہیں نکالتا کہ اس کے پاس ایک محافظ تیار نہ بیٹھا ہو۔(3)
(5219)…حضرتِ سیِّدُناابن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم، رسولِ محتشم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: اے اہل حجرات!جہنم بھڑکا دی گئی اورفتنے ایسے پھیل گئے گویا  اندھیری رات کے ٹکڑے ہوں، خدا کی قسم! جو میں جانتا ہوں اگر تم جانتے تو ضرور تھوڑے ہنستے اور زیادہ روتے۔(4)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…معجم کبیر،۱۰ / ۱۸۱،حدیث:۱۰۳۹۰
2…مستدرک حاکم،کتاب الایمان،باب لاحول ولا قوة الا باللّٰہ من کنزالجنة،۱/ ۱۷۵،حدیث:۶۳
3…تفسیر قرطبی،پ ۲۶،سورة قٓ،تحت الاٰیة:۱۸ ،۹/ ۱۰
4… مصنف ابن ابی شیبة،کتاب الفتن،باب من کرہ الخروج ...الخ،۸/ ۶۰۴،حدیث:۸۶،بتغیر قلیل،عن  عبید بن عمیر 
	معجم اوسط،۵/ ۳۰۳،حدیث:۷۴۱۳،بتغیر