شخص نے حضرتِ سیِّدُنا طاؤس بن کیسان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان سے سوال کیا تو آپ نے اسے جھڑک دیا، اس نے عرض کی:اے ابوعبدالرحمٰن! میں آپ کا بھائی ہوں۔فرمایا: مسلمانوں کے علاوہ میراکوئی بھائی نہیں ہے۔
(4608)…حضرتِ سیِّدُنااِبْنِ طاؤس رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ ایک خارجی شخص نے میرے والدِ ماجد حضرتِ سیِّدُنا طاؤس بن کیسان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان کے پاس آکر کہا:آپ میرے بھائی ہیں۔آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا:میرے بھائی تو اللہ عَزَّ وَجَلَّکے مسلمان بندے ہیں کیونکہ مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں۔
(4609)…حضرتِ سیِّدُناایوب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرتِ سیِّدُناطاؤس بن کیسان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانسے کسی چیز کے بارے میں سوال کیاتو آپ نے اسے جھڑکتے ہوئے فرمایا:’’تم یہ چاہتے ہوکہ میری گردن میں رسی ڈالی جائے اور پھر مجھے پھرایاجائے۔‘‘
فقر اللہ عَزَّ وَجَلَّکی جانب سے ہے:
(4610)…حضرتِ سیِّدُناداؤد بن ابراہیم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّحِیْم بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُناطاؤس بن کیسان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان نے ایک مسکین شخص کو دیکھا جس کی نظر کمزور اور کپڑے میلے تھے،اس سے فرمایا: لوٹ جاؤ!فقر تو اللہ عَزَّ وَجَلَّکی جانب سے ہےمگر تم پانی سے کیوں دور رہتے ہو؟
(4611)… حضرتِ سیِّدُنا طاؤس بن کیسان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان فرماتے ہیں: غلطی کا اقرار کر لینا اس پر ڈٹے رہنے سے بہتر ہے۔
وقتِ سحر کی قدر:
(4612)…حضرتِ سیِّدُناداؤد بن ابراہیم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّحِیْم فرماتےہیں: لوگ حج پر جا رہے تھے کہ رات کے وقت راستے میں ایک شیر نےان کا راستہ روک لیا، لوگ گھبرا کرایک دوسرے سے بچھڑ گئے،سحری کے وقت جب شیر چلا گیا تو لوگ دائیں بائیں سے آنے لگے اور حالت یہ تھی کہ تھکاوٹ کے باعث آرام کی غرض سے زمین پر لیٹے اور سو گئے مگر حضرتِ سیِّدُنا طاؤس بن کیسان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّاننماز کے لئے کھڑے ہو گئے، ایک شخص نے عرض کی: کیا آپ آرام نہیں فرمائیں گے؟ رات والے معاملے نے آپ کو بھی تھکا دیا ہو گا۔ فرمایا: کیاسحری کے وقت بھی کوئی سوتا ہے۔۔!