Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
219 - 475
(5213)…امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا: جب کسی سفر میں  تین آدمی ہوں تو ایک کو اپنا امیر بنا لیں، وہ ایسا امیر ہے جسے حضور نبی اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے امیر بنایا ہے۔ (1)
تمہارا قاتل دوزخی ہو گا:
(5214)…حضرتِ سیِّدُنا زید بن وہب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: قریش نے حضرتِ سیِّدُنا عمار رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہپر بہت سختیاں کیں حتّٰی کہ آپ پر چڑھائی کی اور آپ کو بہت زیادہ مارا تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ گھر  کے ہو کر رہ گئے، امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعثمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے آپ کی عیادت کی پھر واپس تشریف لائے اور منبر پر جلوہ فرما ہو کر فرمایا: میں نے نبی غیب داں، رحمت عالمیاںصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو حضرتِ عمار رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے فرماتے ہوئے سنا کہ ’’تمہیں باغی گروہ قتل کرے گا اور تمہارا قاتل دوزخی ہے۔“(2)
سیِّدُناابو ذر غِفاری رَضِیَ اللہُ عَنْہکی شان:
(5215)…امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعلیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے مروی ہے کہ حضور تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: آسمان نے کسی ایسے پر سایہ نہ کیااور زمین نے کسی ایسے کو نہ  اٹھایا جو ابو ذر سے زیادہ سچا ہو۔(3)
40ابدال:
(5216)…حضرتِ سیِّدُناابن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہروایت کرتے ہیں کہ حضور ساقی کوثر، قاسِمِ نعمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: میری امت میں  ہمیشہ ایسے چالیس افراد رہیں گے جن کا دل ابراہیم عَلَیْہِ  السَّلَامکے دل پر ہوگا، اللہ عَزَّ  وَجَلَّان کی برکت سے دنیا والوں سے مصائب دور فرماتا ہے اور ان افراد کو ابدال
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… ابوداؤد،کتاب الجھاد،باب فی قوم ...الخ، ۳/ ۵۱ ،حدیث:۲۶۰۹،بتغیرقلیل
	صحیح ابن خزیمة،کتاب المناسك،باب استحباب تامیر المسافر...الخ،۴/ ۱۴۱،حدیث:۲۵۴۱،بتغیر قلیل
2…مسلم،کتاب الفتن،باب لا تقوم الساعة...الخ،ص۱۵۵۸، حدیث:۲۹۱۶  دون”قاتلك فی النار“ عن ام سلمة 
	معجم اوسط،۶/ ۴۱۵ ،حدیث:۹۲۵۲،عن عمر وبن العاص
3…ترمذی،کتاب المناسک،باب مناقب ابی ذر الغفاری،۵/ ۴۴۰ ،حدیث: ۳۸۲۸،بتغیرقلیل