رہے ہیں آپ کیوں نہیں چرا رہے؟ میں نے کہا: مجھے یہ خوف ہے کہ یہ میرے لئے حلال نہیں ۔ اس نے کہا: اللہ عَزَّ وَجَلَّنے آپ سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا ، آپ کو ان سب پر نگہبان مقرر کیا۔ میں نے کہا: یہ کیسے ہو سکتا ہے میں تو اپنے گھوڑے کی لگام پکڑے بیٹھا ہوں۔ اس نے کہا: اگر آپ نہ ہوتے تو یہ سب ہلاک ہو جاتے۔
(5210)…حضرتِ سیِّدُنا زید بن وہب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی کنیز کہتی ہیں: حضرتِ سیِّدُنا زید بن وہب عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَد حج و عمرہ کے لیے ہر وقت سواری پر کجاوہ تیار رکھتے تھے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّسے حیا:
(5211)…حضرتِ سیِّدُنا زید بن وہب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: ہم جہاد کے لیے نکلے تو دیکھا کہ ایک شخص جھاڑی میں سر ڈھانپے لیٹا ہوا ہے، ہم نے اسے متوجہ کیا اور پوچھا: تم اس خوفناک جگہ پر پڑے ہو تمہیں یہاں ڈر نہیں لگتا؟ اس نے کہا: مجھے اس بات سے حیا آتی ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّمجھے اپنے سوا کسی اور کے خوف میں مبتلا دیکھے۔
سیِّدُنازید بن وہب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی مرویات
حضرتِ سیِّدُنازید بن وہب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعمر،امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعلی، امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعثمان، حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود،حضرتِ سیِّدُناابو ذَر،حضرتِ سیِّدُنا حُذَیفہ اور کئی اکابر صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانسےاحادیث روایت کرتےہیں۔
بہترین زمانے والے:
(5212)…امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعمر بن خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: بہترین زمانے والے وہ ہیں جن کے درمیان میں ہوں پھر دوسرے پھر تیسرے اور پھر چوتھےاللہ عَزَّ وَجَلَّان کی کسی چیز کی پروا نہیں فرماتا۔(1)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…ترمذی،کتاب الفتن، باب ۴، ۴/ ۱۳۴ ،حدیث:۲۳۰۹،بتغیر،عن عمران بن حصین
معجم اوسط،۲/ ۳۲۳،حدیث:۳۴۲۵