Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
215 - 475
	 اور یہ بھی فرمایا:
اَلَیۡسَ فِیۡ جَہَنَّمَ مَثْوًی لِّلْمُتَکَبِّرِیۡنَ ﴿۶۰﴾ (پ۲۴،الزمر:۶۰)	
ترجمۂ کنز الایمان: کیا مغرور کا ٹھکانا جہنم میں نہیں۔
	ہم نے عرض کی: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! آپ کا وقتِ وصال کب ہے؟ ارشاد فرمایا: وقت  بہت قریب ہے اورٹھکانا بارگاہِ خدا، سدرۃ المنتہی، جنت الماوی اور فردوسِ اعلی ہے۔ہم نے عرض کی: یارسولَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!آپ کو غسل کون دے؟ ارشاد فرمایا: میرے اہل بیت میں سے جو سب سےقریب ہو پھر جو اس کے قریب ہو۔ ہم نے عرض کی: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! ہم آپ کو کس کپڑے میں کفن دیں؟  ارشاد فرمایا: چاہو تو میرے ان ہی کپڑوں میں یا پھر یمنی یا پھر سفید مصری کپڑوں میں۔ ہم نے عرض کی: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!آپ کی نمازِ جنازہ کون پڑھائے؟ یہ کہہ کر ہم رونے لگے تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: صبر کرو اللہ عَزَّ  وَجَلَّتمہاری مغفرت فرمائے اور تمہیں تمہارے نبی کی طرف سے بہترین جزا عطا فرمائے جب تم مجھے غسل وکفن دے چکو تو مجھے میری قبر کے پاس رکھ کر کچھ دیر کے لیے میرے پاس سے چلے جانا کیونکہ سب سے پہلے میرے حبیب، میرے خلیل جبریل مجھ پر درود پڑھیں گے پھر میکائیل پھر اسرافیل اور پھر ملک الموت کثیر فرشتوں کے ساتھ، پھر تم اندر آجانا اور مجھ پر درود اور خوب سلام بھیجنا اور آہ وبکا اور چیخ وپکار کر کے مجھے تکلیف مت دینا، سب سے پہلے میرے اہل بیت کے مرد اور پھر عورتیں مجھ پر درود بھیجیں پھر تم سب لوگ، میری طرف سے تم سب پر کثیر سلام ہو اور میرے جو صحابہ موجود نہیں انہیں بھی میرا سلام کہنا اور سنو! میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ جو اسلام میں داخل ہو اور آج سے لے کر قیامت تک جو بھی میرے دین کی پیروی کرے اس پر میرا سلام ہے۔ ہم نے عرض کی:یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!آپ کی قبر مبارک میں کون داخل ہو؟ ارشاد فرمایا: میرے اہل بیت کے مرد اُن کثیر فرشتوں کے ساتھ جو تمہیں وہاں سے دیکھ رہے ہیں جہاں سے تم انہیں نہیں دیکھ سکتے۔(1)
	ہم نے حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے چند اصحاب کا ذکر کر دیا ہے اور بعض کا نہیں کیا ان میں سے کچھ یہ بھی ہیں:حضرتِ سیِّدُنا زیدبن  وَہْب،حضرتِ سیِّدُناسُوَید بن غَفَلہ،حضرتِ سیِّدُنا زر بن 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…معجم اوسط،۳/ ۱۰۲،حدیث:۳۹۹۶،بتغیرقلیل