Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
212 - 475
 پیارے آقا، مدینے والے مصطفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: انہوں (کفار)نے ہمیں صلوٰۃِ وسطیٰ عصر کی نماز سےروکے رکھا اللہ عَزَّ  وَجَلَّان کی قبروں کو یا فرمایا: ان کے گھروں کو آگ سے بھر دے۔(1)
سونے چاندی سے زیادہ محبوب:
(92-5191)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہروایت کرتے ہیں کہ جنابسیِّدُ المُرْسَلین، رَحْمَۃٌ لِّلْعالَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے تمہارے درمیان اخلاق ایسے ہی تقسیم کئے ہیں جیسے تمہارے درمیان تمہارے رزق کو تقسیم فرمایا ہے، اللہ عَزَّ  وَجَلَّ دنیا اسے بھی دیتا ہے جسے پسند فرماتا ہے اور اسے بھی جسے ناپسند کرتا ہے لیکن ایمان اسی کو عطا فرماتا ہے جسے پسند کرتا ہے جب اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کسی بندے سے محبت فرماتا ہے تو اسے ایمان عطا فرما دیتا ہے، جب تم مال خرچ کرنے میں کنجوس، دشمن سے جہاد کرنے میں بزدل اور راتوں کو جاگ کر عبادت کرنے میں سست ہو جاؤتوسُبْحٰنَ اللہاوراَلْحَمْدُ لِلّٰہ  کی کثرت کرو کیونکہ یہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّکو سونے اور چاندی کے دو پہاڑوں سے بھی زیادہ محبوب ہے۔(2)
پلید پلید کو نہیں مٹاتا:
(5193)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ حضور نبی کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:اللہ عَزَّ  وَجَلَّنےتمہارےدرمیان اخلاق ایسےہی تقسیم کئےہیں جیسےتمہارے درمیان تمہارے رزق کو تقسیم فرمایا ہے، اللہ عَزَّ  وَجَلَّ دنیا اسے بھی دیتا ہے جسے پسند فرماتا ہے اور اسے بھی جسے ناپسند کرتا ہے لیکن دین اسی کو عطا فرماتا ہے جس سے محبت کرتا ہے لہٰذا جسے اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے دین عطا کیا یقیناً ربّ تعالیٰ نے اس سےمحبت کی، اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے! بندہ  مسلمان نہیں ہوتا حتّٰی کہ اس کا دل وزبان سلامت رہے اور مومن نہیں ہوتا حتّٰی کہ اس کا پڑوسی اس کے شر سے امن میں ہو ۔ ہم نے عرض کی:یارسولَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم شر سے کیا مراد ہے؟ ارشاد فرمایا: ظلم وزیادتی کرنااوریہ نہیں ہو سکتا کہ بندہ مالِ حرام کمائے پھر اس سے خرچ کرے تو اس میں برکت دی جائے اور صدقہ کرے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مسلم،کتاب المساجد ومواضع الصلٰوة،باب الدلیل لمن قال...الخ، ص۳۱۵، ۳۱۶، حدیث:۶۲۷، ۶۲۸بتغیر قلیل
2… مسنداحمد،مسند عبداللّٰہ بن مسعود،۲/ ۳۳،حدیث:۳۶۷۲ باختصار