بداخلاق جنت میں نہ جائےگا؟
(5188)…امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناابو بکر صدیقرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سےروایت ہے کہ سلطانِ دوجہاں، رحمت عالمیاںصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: بداخلاق جنت میں نہ جائے گا۔ ایک شخص نے عرض کی:یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! کیا آپ نے ہمیں یہ خبر نہ دی کہ یہ امت تمام امتوں سے زیادہ غلاموں اور یتیموں والی ہے؟ ارشاد فرمایا: ہاں، تم ان پر اپنی اولاد کی طرح مہربانی کرو اور انہیں اس سے کھلاؤ جو خود کھاتے ہو۔ اس نے عرض کی: یارسولَاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!دنیا میں ہمیں کیا چیز نفع دے گی؟ ارشاد فرمایا: وہ گھوڑا جسے تم پالوتاکہ اس پر اللہکی راہ میں جہاد کرو اور ایک غلام تمہیں کافی ہے، جب وہ نماز پڑھے تو وہ تمہارا بھائی ہے،جب وہ نماز پڑھے تو وہ تمہارا بھائی ہے۔(1)
ان تین حدیثوں کو امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے صرف حضرتِ سیِّدُنا مرہ بن شراحیل عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَکِیْلنے روایت کیا ہے۔
بدعتی اور اس کا ساتھی لعنتی ہیں:
(5189)…حضرتِ سیِّدُنامرہ ہَمْدانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیفرماتے ہیں: امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعلیُّ المرتضٰی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی مبارک تلوار کے دستے میں سے انگلیوں جتنا ایک پرچہ نکال کر ہمیں سنایا جس میں لکھا تھا:’’ہر نبی کا ایک حرم ہوتا ہے اور میں مدینے کو حرم بناتا ہوں جس نے اس میں کوئی بری بات جاری کی یا کسی بدعتی کو ٹھکانا دیا تو اس پر اللہکی، تمام فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی لعنت ہے، بروز قیامت نہ اس کا فرض قبول کیا جائے گا نہ نفل۔‘‘(2)
کفار کے گھروں میں آگ:
(5190)… حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہروایت کرتے ہیں کہ(غزوہ احزاب کے موقع پر)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…ابن ماجہ،کتاب الادب،باب الاحسان الی الممالیك،۴/ ۱۹۹،حدیث:۳۶۹۱
2…بخاری کتاب الجزیة والموادعة،با ب ذمة المسلمین...الخ،۲/ ۳۶۷،حدیث:۳۱۷۲،بتغیر
تاریخ ابن عساکر،۲۳/ ۲۱۸،حدیث:۵۰۴۶،الرقم:۲۷۶۹،شھر بن حوشب ...الخ،بتغیر قلیل،عن ابن عباس