Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
210 - 475
 بندے کے لیے جو بھی مصیبت لکھ دی ہے وہ اسے پوری کر ے گا اگرچہ وہ بندہ فرمانبردار ہو اور جس بندے کے لیے رزق لکھا ہے وہ اسے پورا دے گا چاہے وہ بندہ اس کا  نافرمان ہی کیوں نہ ہو۔	
سیِّدُنامُرَّہْ بن شَرَاحیل عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَکِیْل کی مرویات 
	حضرتِ سیِّدُنامرہ بن شراحیل عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَکِیْلنے صدِّیق اَوَّل واکبر امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا ابوبکر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ،امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا علیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم اورحضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے احادیث روایت کی ہیں۔
(5185)…امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناصدیق اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں: میں نے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکوفرماتےسنا:لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ خِبٌّ وَلَا خَائِنٌیعنی دھوکےبازاورخیانت کرنے والا جنت میں داخل نہ ہو گا۔ (1)
دھوکے باز لعنتی ہے:
(5186)…امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناصدّیق اَوَّل واکبررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہروایت کرتے ہیں کہ حضور تاجدارِ مدینہ، راحتِ قلب و سینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:مَلْعُونٌ مَنْ اَضَلَّ اَخَاهُ الْمُسْلِمَ اَوْ مَاكَرَهٗ یعنی ملعون ہے وہ شخص جو اپنے  مسلمان بھائی کو گمراہ کرے یا اس کے ساتھ دھوکاکرے۔(2)
(5187)…امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناابو بکر صدیقرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ حضور رحمَتِ عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ سَيِّئُ الْمَلَكَةِ وَمَلْعُونٌ مَنْ ضَارَّ مُسْلِمًا اَوْ غَرَّهٗیعنی بداخلاق جنت میں نہ جائے گااور جس نے مسلمان کو تکلیف یا دھوکا دیا وہ ملعون ہے۔(3)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…ترمذی،کتاب البر والصلة،باب ما جاء فی البخل ،۳/ ۳۸۸ ،حدیث:۱۹۷۰ ،دون ”ولا خائن“
	مسنداحمد،مسند ابی بکر الصدیق ،۱/ ۲۰،حدیث:۱۳
2…ترمذی،کتاب البر الصلة،باب ماجاء فی الخیانة والغش،۳/ ۳۷۸،حدیث:۹۴۸ ۱بتغیر
3…ترمذی ،کتاب البر والصلة،باب ماجاء فی الاحسان الی الخدم،۳/ ۳۸۰،حدیث:۱۹۵۳
	ترمذی،کتاب البر والصلة،باب ماجاء فی الخیانة والغش،۳/ ۳۷۸،حدیث:۹۴۸