Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
209 - 475
پھر جب حضرتِ سیِّدُنا زبیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہوالا مسئلہ ہوا تو آپ اس میں بھی محفوظ رہے، آپ نے فرمایا: میں اس سے محفوظ رہا ہوں لہٰذا میں ضرور اللہ عَزَّ  وَجَلَّکا شکر ادا کروں گا۔چنانچہ آپ قرآنی سورتوں کی تعداد کے مطابق روزانہ 114رکعات پڑھتے اور ان میں ایک مرتبہ ختْمِ قرآنِ مجید کرتے تھے۔
کسی صورت صحابہ کی توہین نہ ہو:
(5181)…حضرتِ سیِّدُنازُبَید اِیَامی قُدِّسَ سِرُّہُ السَّامِیبیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا مُرَّہ بن شَرَاحیل عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَکِیْلسے پوچھا گیا: کیا آپ صفین میں حضرتِ سیِّدُنا علیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کے خلاف جنگ میں شریک نہیں ہو رہے؟ تو انہوں نے فرمایا: امیرالمؤمنینرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہغزوہ بدر اور اس جیسے دیگر نیک اعمال کے سبب مجھ سے بہت بڑھ کر ہیں اور میں کسی بھی ایسے کام میں شریک ہونے کو ناپسند کرتا ہوں جس میں ان کی توہین ہو۔
(5182)…حضرتِ سیِّدُنامُرہ بن شَراحیل عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَکِیْلفرماتے ہیں: میں تین ہزار افراد کے ساتھ قادِسِیَّہ کی فتح میں شریک ہوا اور ان میں سےمیں ہی ایسا تھا جومسلمانوں کی آپس کی جنگ سے محفوظ رہا تھا اور وہاں موجود ہر شخص مجھ پر رشک کر رہا تھا۔
آقا سےتعلق نہ ٹوٹے:
(5183)…حضرتِ سیِّدُنا مرہ بن شراحیل عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَکِیْلنے فرمایا: ہر شخص کو اس بات سے ڈرنا چاہیے کہ اللہعَزَّ  وَجَلَّکےمحبوب،دانائےغیوبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے اس کا تعلق ٹوٹے پھر یہ آیت مبارکہ تلاوت فرمائی:
اِنَّ الَّذِیۡنَ فَرَّقُوۡا دِیۡنَہُمْ وَکَانُوۡا شِیَعًا لَّسْتَ مِنْہُمْ فِیۡ شَیۡءٍؕ  (پ۸،الانعام:۱۵۹)	
ترجمۂ کنز الایمان:وہ جنہوں نے اپنے دین میں جدا جدا راہیں نکالیں اور کئی گروہ ہو گئے اے محبوب تمہیں ان سے کچھ علاقہ (تعلق) نہیں۔
(5184)…حضرتِ سیِّدُنامرہ بن شراحیلعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَکِیْلنےفرمایا:سنو!بےشکاللہعَزَّ  وَجَلَّنے