(5175)…حضرتِ سیِّدُنا عطا بن سائب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: حضرتِ سیِّدُنا مرہ بن شراحیل عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَکِیْلہردن ورات میں ایک ہزار رکعت نفل نماز پڑھتے تھے اور تمہیں ان کے کھڑے ہونے کی جگہ ایسے دکھائی دےگی جیسے اونٹ کے بیٹھنے کی جگہ ہو(یعنی وہاں نماز پڑھ پڑھ کر وہ جگہ بھی گِھس چکی ہے)۔
کیل کے سہارےقیام:
(5176)…حضرتِ سیِّدُنا ابو خالدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَاحِد کے صاحبزاے فرماتے ہیں: میں نے حضرتِ سیِّدُنا مرہ بن شراحیل عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَکِیْلکو دیکھا کہ آپ ایک نمدے پر نماز پڑھ رہے ہیں، دیوار میں گڑھی کیل کو تھاما ہوا ہے اور حالتِ قیام میںاللہ عَزَّ وَجَلَّکی ثناء اور پھر رکوع اور سجود کر رہے ہیں۔
(5177)…حضرتِ سیِّدُناعلاء بن عبد الکریمعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْمُبِیْن فرماتے ہیں: ہم حضرت مرہ ہمدانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی کے پاس گئے تو انہوں نے ہمارا استقبال کیا، ہم نےان کی پیشانی، ہتھیلیوں، گھٹنوں اور پیروں پر سجدوں کے نشان دیکھے،وہ تھوڑی دیر ہمارے ساتھ بیٹھے پھر تشریف لے گئے،یقیناًوہ بہت زیادہ رکوع وسجود کرتےتھے۔
روزانہ250 رکعات:
(5178)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن ابو ہذیلرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: جب حضرتِ سیِّدُنامرہ ہمدانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیبوڑھے ہو گئے تو میں نے ان سے پوچھا: اب آپ کتنی نماز پڑھتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا:پہلے سے آدھی یعنی روزانہ250 رکعات۔
(5179)…حضرتِ سیِّدُناہیثمعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَمفرماتےہیں:حضرتِ سیِّدُنامرہ ہمدانیقُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی روزانہ 200رکعات پڑھا کرتے تھے۔
روزانہ نوافل میں ایک ختم قرآن:
(5180)…جب امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعثمانرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے خلاف فتنہ برپا ہوا تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے حضرتِ سیِّدُنا مرہ ہمدانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیکو اس میں محفوظ رکھا۔آپ نے فرمایا: میں اس فتنہ میں مبتلا نہ ہوالہٰذا میں ضرور اللہ عَزَّ وَجَلَّکا شکر ادا کروں گا۔چنانچہ آپ روزانہ 50رکعات نفل میں ایک ختم قرآن کرنے لگے،