Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
200 - 475
ماسبذان پہنچے جہاں کے امیر حضرت عتبہ بن فرقدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ تھے تو ان کے بیٹے حضرتِ سیِّدُنا عمرو بن عتبہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے  ہمیں فرمایا:اگر تم ان کے پاس پڑاؤ کرو گے تو وہ تمہارے لیے ضیافت کا اہتمام کریں گے اور ہو سکتا ہے تم وہاں کسی پر ظلم کر بیٹھو، اگر تم چاہو تو ہم لوگ اس درخت کے سائے میں کچھ دیر ٹھہر جاتے ہیں اور اپنا بچا کچا کھا کر لوٹ جاتے ہیں۔ چنانچہ ہم نے ایسا ہی کیا جب ہم اپنی مقررہ جگہ پر آئے تو حضرتِ سیِّدُنا عمرو بن عتبہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے ایک سفید جبہ نکال کر پہن لیا اور فرمایا: اللہ عَزَّ  وَجَلَّکی قسم! اس جبے پر مجھے اپنے خون کا بہنا بہت پسند ہے۔اتنے میں آپ کو ایک تیر آ لگا تو میں نے دیکھا کہ جہاں آپ نے ہاتھ رکھ کر کہا تھا وہاں سے خون بہنے لگا اور آپ شہید ہو گئے۔
(5146)…حضرتِ سیِّدُناعبدالرحمٰن بن زید رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: ہم ایک لشکر میں شریک ہوئے جس میں حضرتِ سیِّدُنا علقمہ، حضرتِ سیِّدُنا یزید بن معاویہ نخعی، حضرتِ سیِّدُنا عمرو بن عتبہ اور حضرتِ سیِّدُنا مِعْضَد عِجْلِی عَلَیْہِمُ الرَّحْمَۃ بھی موجود تھے۔سیِّدُنا عمرو بن عتبہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہایک  نیاسفید جبہ زیب تن کئے ہوئے تھے، فرمانے لگے: کیا ہی اچھا ہو کہ اس جبے پر خون بہے۔ اسی وقت آپ کو ایک پتھر لگا جس سے آپ زخمی ہو گئے اور آپ کے جبے پر خون بہنے لگا، آپ اس زخم سے شہید ہو گئے تو ہم نے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکو دفنا دیا۔
تین دعائیں:
(5147)…حضرتِ سیِّدُنا عمرو بن عتبہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: میں نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّسے تین چیزیں مانگی ہیں دو اس نے مجھے عطا فرما دیں اور تیسری کا میں منتظر ہوں، میں نے اس سےدنیا میں فراخی کا سوال کیا تو اب مجھے یہ پروا نہیں ہوتی کہ کتنا مال خرچ کیا اور کتنا باقی رہ گیا، میں نے اس سے نماز پر قوت مانگی تو اس نے مجھے نماز پر قوت عطا فرما دی اور تیسرا سوال میں نے شہادت کا کیا ہے جس کے ملنے کی میں امید لگائے ہوئے ہوں۔
اللہکے سوار:
(5148)…حضرتِ سیِّدُناعمرو بن عتبہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے چچا زاد بھائی بیان کرتے ہیں کہ ہم نے ایک خوبصورت چراگاہ میں پڑاؤ کیا تو حضرتِ سیِّدُناعمرو بن عتبہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا: یہ چراگاہ کتنی خوب ہے، کتنا اچھا ہو کہ ابھی ایک پکارنے والا پکار کر کہے: اے اللہکے سوارو!سوار ہو جاؤ۔ پس ایک شخص آگے آگے