فرمایا:انہیں جھڑکنا تومیرے لئے زیادہ آسان ہے۔
گھر بار سے بے فکری :
(4598)…حضرتِ سیِّدُنا دیارمُرادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِی ایک شخص سے روایت کرتے ہیں کہ کسی نے حضرتِ سیِّدُناطاؤس بن کیسان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانکوبتایا کہ آپ کا گھرگرنے کے قریب ہے۔فرمایا:’’ہماری شام بھی ڈھل چکی ہے(یعنی عمربھی پوری ہوچکی ہے)۔‘‘
انسان کی سب سے بڑی کمزوری :
(4599)…فرمانِ باری تعالیٰ ہے: وَخُلِقَ الۡاِنۡسَانُ ضَعِیۡفًا ﴿۲۸﴾ (پ۵،النسآء:۲۸)
ترجمۂ کنز الایمان:اورآدمی کمزوربنایاگیا۔
حضرتِ سیِّدُنا طاؤس بن کیسان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان اس کی تفسیر میں فرماتے ہیں:انسان عورتوں کے معاملہ سے بڑھ کر کسی معاملے میں کمزور نہیں۔
دنیاکی تلخی آخرت کی لذت:
(4600)…حضرتِ سیِّدُناابن طاؤس رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ میرے والدمحترم حضرتِ سیِّدُنا طاؤس بن کیسان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان نے فرمایا:دنیا کی لذت آخرت کی تلخی جبکہ دنیا کی تلخی آخرت کی لذت ہے۔
(4601)…حضرتِ سیِّدُنابِشْربن عاصمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا طاؤس بن کیسان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانفرماتےہیں:میں نےکسی شخص کونہیں دیکھا جونفس سےبےخوف ہو،ہاں ایک شخص دیکھا ہے کہ اگر مجھ سے پوچھا جائے کہ میرے جاننے والوں میں افضل کون ہے ؟تو میں کہوں گا:وہی فلاں شخص ابھی آپ نےاتنا ہی کہاتھاکہ آپ کےپیٹ میں درداٹھااوراس قدربڑھاکہ پسینہ بہنےلگا،میں آپ کواسی دردمیں مبتلا دیکھتارہایہ بھی نہ جان سکاکہ پیٹ کی کس جانب زیادہ دردہےیہاں تک کہ اسی حالت میں آپ کاانتقال ہوگیا۔
تقدیر کے متعلق شیطانی وسوسہ:
(4602)…حضرتِ سیِّدُنا طاؤس بن کیسان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانفرماتے ہیں:ایک بار شیطان نے حضرتِ سیِّدُنا