Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
199 - 475
 فرمایا: قُلْ ہُوَ اللہُ اَحَدٌ ۚ﴿۱﴾ اَللہُ الصَّمَدُ ۚ﴿۲﴾ لَمْ یَلِدْ ۬ۙ وَ لَمْ یُوۡلَدْ ۙ﴿۳﴾  آخر تک ایک تہائی قرآن ہے۔(1)
(43-5142)…حضرتِ سیِّدُناابو ایوب انصاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں: حضور  اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: قُلْ ہُوَ اللہُ اَحَدٌ ۚ﴿۱﴾ (مکمل سورۂ اخلاص) تہائی قرآن کے برابر ہے۔(2)
(5144)…حضرتِ سیِّدُناابو ایوب انصاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں: نبی پاک، صاحب لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: کیا تم میں سے کوئی ہر رات میں تہائی قرآن پڑھنے سے عاجز ہے؟ ہمیں بہت مشکل ہوئی کہ کہیں آپ ہمیں وہ حکم نہ دے دیں جس کی ہمیں طاقت نہیں لہٰذا ہم خاموش ہی رہے تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے تین مرتبہ ارشاد فرمایا: کیا تم عاجز ہو؟  پھر ارشاد فرمایا: جس نے رات میں اَللّٰہُ الْوَاحِدُ الصَّمَدُ(یعنی سورۂ اخلاص)پڑھی یقیناً اس نے رات میں تہائی قرآن کی تلاوت کی۔ (3)

٭…٭…٭…٭…٭…٭

حضرتِ سیّدُنا عَمْرو بن عُتْبَہ بن فَرْقد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَد
	تابعینِ کرام میں سے ایک مستجاب الدعوات مجاہد وشہید، تلواروں کے سائے میں رہنے والے اور راہِ خدا میں مشقتیں برداشت کرنے والے حضرتِ سیِّدُناعمرو بن عتبہ بن فرقد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَحَدبھی ہیں۔
شہادت کی تمنا پوری ہوئی:
(5145)…حضرتِ سیِّدُناابراہیم بن عَلْقَمہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: ہم جہاد کے لیے نکلے، ہمارے ساتھ حضرتِ سیِّدُنا مَسْروق، حضرتِ سیِّدُنا عمرو بن عتبہ اور حضرتِ سیِّدُنا مِعْضَد عَلَیْہِمُ الرَّحْمَہ بھی تھے، جب ہم 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… بخاری ، کتاب فضائل القراٰن ، باب فضل”قل ھو اللہ احد“،۳/ ۴۰۷ ،حدیث: ۵۰۱۵، عن ابی سعید الخدری 
	معجم کبیر،۱۷/۲۵۵، حدیث: ۷۰۷
2… مسند احمد،مسند الانصار، حدیث ابو ایوب الانصاری،۹/۱۴۰، حدیث:۲۳۶۰۶
3…ترمذی ،کتاب فضائل القراٰ ن ، باب ما جاء فی سورة الاخلاص ،۴/ ۴۱۰ ،حدیث: ۲۹۰۵ 
	معجم کبیر،۴/۱۶۷،حدیث:۴۰۲۷،۴۰۲۶