(5137)…حضرتِ سیِّدُنا عمرو بن میمون رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّکےاس فرمان:
یَوْمَ تُبَدَّلُ الۡاَرْضُ غَیۡرَ الۡاَرْضِ (پ۱۳،ابراھیم:۴۸)
ترجمۂ کنز الایمان:جس دن بدل دی جائے گی زمین اس زمین کے سوا۔
کے متعلق حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے بیان کیا کہ حضور نبی پاک، صاحب لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:وہ زمین ایسی سفید زمین سے بدل دی جائے گی گویا کہ چاندی ہو جس میں کبھی بھی خونِ ناحق نہ بہایا گیا ہو اور نہ ہی کبھی اس پر کوئی گناہ ہوا ہو۔(1)
علی کا دروازہ کھلا رہے:
(39-5138)… حضرتِ سیِّدُنا ابن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہماروایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: مسجد میں کھلنے والے تمام دروازے بند کر دو سوائے علی کے دروازے کے۔ (2)
ایمان کی حلاوت:
(5140)… حضرتِ سیِّدُناابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ روایت کرتے ہیں کہ سرکارِ مدینہ، سلطانِ مکہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:مَنْ سَرَّهٗ اَنْ يَجِدَ طَعْمَ الْاِيْمَانِ فَلْيُحِبَّ الْمَرْءَلَا يُحِبُّهٗ اِلَّالِلّٰهِیعنی جوشخص حلاوتِ ایمان محسوس کرنا چاہے اسے چاہیے کہ لوگوں سے صرفاللہ عَزَّ وَجَلَّکے لیے محبت کرے۔ (3)
سورۂ اخلاص کی فضیلت:
(5141)… حضرتِ سیِّدُناابومسعودانصاریرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہروایت کرتےہیں کہ پیارےآقا،مدینے والے مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: تم میں سے کوئی بھی رات میں تہائی قرآن پڑھنے سے عاجزنہ آئے یہ بات صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکو بہت مشکل نظر آئی تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مستدرك حاکم، کتاب الاھوال ، باب تشریح آیة”یوم...الخ“ ،۵/۷۸۸،حدیث: ۸۷۴۱ ،موقوفًا
2… ترمذی ،کتاب المناقب ،باب مناقب علی بن ابی طالب۵/ ۴۱۰،حدیث: ۳۷۵۳
3… مسنداحمد،مسند ابی ھریرة ،۳/ ۶۰۶ ، حدیث: ۱۰۷۴۳