زبانِ علی سے تعریفِ عمررَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا:
(5134)امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعلیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمنے فرمایا: جب صالحین کا ذکر کیا جائےتو امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکا ذکر بھی کیا کروہم منکر نہیں ہم رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے کثیر صحابہ اس بات کے گواہ ہیں کہ ان کی زبان پر اطمینان وسکون جاری ہوتا ہے۔
نصف اہل جنت ہم ہوں گے:
(5135)… حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتےہیں: ہم تقریباً چالیس افرادایک خیمہ میں حضور نبی اکرم،شَفیعِ اعظمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ہمراہ تھے، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: کیا تم اہْلِ جنت کا چوتھائی حصہ ہونا پسند کرتے ہو؟ عرض کی گئی: جی ہاں۔ پھر ارشاد فرمایا: کیا تم اہْلِ جنت کا تہائی حصہ ہونا پسند کرتے ہو؟ عرض کی گئی: جی ہاں۔آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے! مجھے یہ قوی امید ہے کہ جنتیوں میں سے نصف تم ہو گے اور یہ اس لیے کہ جنت میں صرف مسلمان ہی داخل ہو گا اور مشرکین کے مقابلے میں تمہاری تعداد اتنی ہی ہے جتنا سیاہ بیل کے چمڑے میں ایک سفید بال یا سرخ بیل کے چمڑے میں ایک سیاہ بال۔(1)
دعا مانگنے کا طریقہ:
(5136)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتےہیں: پیارے آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمجب دعا مانگتے تو تین بار مانگتے اور جب سوال کرتے تو تین بار سوال کرتے تھے(2)۔ (3)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
……اورخرچ بیت المال سے نہ ہوتوکچھ مضائقہ نہیں، اور اگر کوئی شخص وصیت کرجائے کہ اس کے مال سے مسجدکی گچ کاری اوراس میں سرخ وزرد رنگ کریں تو وصیت نافذہو گی کہ لوگوں میں جیسی نئی نئی باتیں پیداہوتی گئیں ویسے ہی ان کے لئے فتوے نئے ہوئے کہ اب مسلمانوں، کافروں سب نے اپنے گھروں کی گچکاری اورآرائش شروع کر دی اگرہم ان بلند عمارتوں کے درمیان جو مسلمین تو مسلمین کافروں کی بھی ہوں گی کچی اینٹ اور نیچی دیواروں کی مسجدیں بنائیں تو نگاہوں میں ان کی بے وقعتی ہوگی۔‘‘ (فتاوی رضویہ،۹/۴۹۱)
2… بخاری ، کتاب الرقاق ، باب کیف الحشر ،۴/ ۲۵۳ ،حدیث: ۶۵۲۸
3…سوال سے مراد بھی دعا ہی ہے۔(مراٰ ۃ المناجیح،۸/۱۰۶)
4… مسلم ، کتاب الجھاد ، باب ما لقی النبی ...الخ، ص۹۹۰، حدیث: ۱۷۹۴