مدینے والے مصطفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپانچ چیزوں سے پناہ مانگا کرتے تھے: (۱)…بزدلی سے (۲)…بخل سے (۳)…بری عمر سے(1)(۴)…عذابِ قبر سے اور (۵)…سینوں کے فتنوں سے(2)۔ (3)
مشرکین کی مخالفت کرو:
(5131)…حضرتِ سیِّدُنا عمرو بن میمون رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: میں اس وقت امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعمر بن خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے پاس تھا جب آپ نماز فجر کے بعد لوگوں کو جمع فرما رہے تھے۔آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے کھڑے ہو کرفرمایا:مشرکین سورج نکلنے سے پہلے(مُزْدَلِفَہ سے) واپس نہیں ہوتے تھے اور کہتے تھے: ثَبِیر جلدی چمک جا( ثبیر مزدلفہ میں ایک پہاڑ ہے۔)بے شک رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ان کی مخالفت فرمائی ہے۔ چنانچہ آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہطلوع آفتاب سے پہلے چل پڑے۔ (4)
شہادتِ سیِّدُنا عمر رَضِیَ اللہُ عَنْہ:
(5132)…حضرتِ سیِّدُنا عمرو بن میمون رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: جس صبح امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہپر حملہ ہوا اس وقت میں دوسری صف میں تھا اور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی ہیبت کی وجہ سے ہی میں پہلی صف میں کھڑا نہیں ہوتا تھا، کیونکہ جب آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنماز پڑھانے لگتے تو پہلی صف کو سیدھا فرماتے اور جب کسی کو آگے پیچھے دیکھتے تو آپ کا درہ اس تک پہنچ جاتا لہٰذا اسی خوف نے مجھے پہلی صف میں کھڑا ہونے سے باز رکھا چنانچہ میں دوسری صف میں ہی کھڑا ہوا تھا کہ آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنماز پڑھانے آئے تو مغیرہ بن شعبہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا غلام ابو لُؤلُؤ سامنے آگیا، اس نے آپ سےقریب ہو کر کچھ کہا اور پھر آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو خنجر مار دیا میں نےدیکھا کہ آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ہاتھ کے اشارے سے فرما رہے تھے اس شخص کو پکڑو
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…قتال نہ کر سکنا بزدلی ہے اور مال خرچ نہ کر سکنا بخل اور بری عمر سے مراد بڑھاپے کی وہ حالت ہے جب اعضاء جواب دے جائیں اور انسان اپنے گھر والوں پر بوجھ بن جائے۔(مراٰۃ المناجیح، ۴/۶۱)
2… برے عقیدے، برے اخلاق، حسد، کینہ وغیرہ سب سینوں کے فتنے ہیں۔(مراٰۃ المناجیح، ۴/۶۱)
3… ابن ماجہ ، کتاب الدعاء ،باب ما تعوذ منہ رسول اللّٰہ ،۴/ ۲۷۰ ،حدیث: ۳۸۴۴ ، بتغیر قلیل
4… بخاری ،کتاب الحج ، باب متٰی یدفع من جمع، ۱/ ۵۶۳ ،حدیث: ۱۶۸۴