(5126)… اللہ عَزَّ وَجَلَّارشاد فرماتا ہے: وَّ ظِلٍّ مَّمْدُوۡدٍ ﴿ۙ۳۰﴾ (پ۲۷،الواقعة:۳۰)
ترجمۂ کنز الایمان: اور ہمیشہ کے سائے میں۔
حضرتِ سیِّدُنا عمرو بن میمون رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہاس کی تفسیر میں فرماتے ہیں: یہ سایہ70 ہزار سال کی مسافت جتنا ہو گا۔
(5127)…حضرتِ سیِّدُنا عمرو بن میمون رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا: مجھے اس سے کوئی خوشی نہیں ہو گی کہ قیامت کے دن میرا معاملہ میرے والدین کے سپرد کر دیا جائے۔
شوقِ عبادت:
(5128)…حضرتِ سیِّدُنا عمرو بن میمون رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہجب بوڑھے ہو گئے تو آپ نے اپنے لیے دیوار میں ایک کیل ٹھوک دی، لہٰذا جب لمبی نماز پڑھتے پڑھتے تھک جاتے تو اسے مضبوطی سے پکڑ لیتے یا پھر اس کے ساتھ رسی باندھ کر اس کے سہارے کھڑے ہو جاتے۔
(5129)…حضرتِ سیِّدُنامحمد بن عبید کندی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں: میں نے حضرتِ سیِّدُناعمرو بن میمون رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکو یہ دعا مانگتے سنا: اے اللہ! میں تجھ سے اسلام وسلامتی، ایمان و اَمان، ہدایت و یقین اور دنیا وآخرت میں اجر کا سوال کرتا ہوں۔
سیّدُنا عَمْرو بن مَیْمون رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی مرویات
حضرتِ سیِّدُناعمرو بن میمونرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہجن صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے احادیث روایت کرتے ہیں ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں: امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعمر بن خطاب، امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا علی بن ابوطالب، حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعود، حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عباس، حضرتِ سیِّدُنا ابوہریرہ، حضرتِ سیِّدُنا معاذ بن جبل، حضرتِ سیِّدُناابو ایوب اَنصاری اور حضرتِ سیِّدُناابو مسعود عُقْبہ بن عَمْرو عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان۔
ان سے پناہ مانگو:
(5130)…امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعمر بن خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ روایت کرتے ہیں کہ مکی مدنی آقا،