Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
191 - 475
تَعَالٰی عَلَیْہموت کی تمنا نہیں کرتے تھے یہاں تک کہ یزید بن ابومسلم نے آپ کو بلا کر آپ پر اتنی سختیاں کیں کہ یوں لگتا تھا وہ آپ کو چھوڑے گا ہی نہیں لیکن بعد میں اس نے آپ کو چھوڑ دیا تو اس وقت آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:آج میں موت کی تمنا کرتا ہوں۔چنانچہ آپ نے دعا کی:اےاللہ! مجھے نیکوں کے ساتھ ملا دے اور مجھے بُروں کے ساتھ پیچھے نہ چھوڑ اور مجھے سب سے بہترین نہروں سے سیراب فرما۔
پانچ سےپہلے پانچ کو غنیمت جانو:
(5118)…حضرتِ سیِّدُناعمرو بن میمون اودی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں:حضور ساقِیِ کوثر، شافِعِ محشر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ایک شخص سے ارشاد فرمایا:اِغْتَنِمْ خَمْسًا قَبْلَ خَمْسٍ حَيَاتَكَ قَبْلَ مَوْتِكَ وَفَرَاغَكَ قَبْلَ شُغْلِكَ وَغِنَاكَ قَبْلَ فَقْرِكَ وَشَبَابَكَ قَبْلَ هَرَمِكَ وَصِحَّتَكَ قَبْلَ سَقَمِكَ یعنی پانچ کو پانچ سے پہلے غنیمت جانو(۱)…موت کو زندگی سے پہلے (۲)…فرصت کو مشغولیت سے پہلے (۳)…مالداری کو تنگدستی سے پہلے(۴)…جوانی کو بڑھاپے سے پہلے اور (۵)… تندرستی کو بیماری سے پہلے۔(1) 
(5119)…حضرتِ سیِّدُنا یونُس بن ابو اسحاق عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّزَّاقفرماتے ہیں: حضرتِ سیِّدُنا یونس بن میمون رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہجب مسجد میں داخل ہوتےتو اللہ عَزَّ  وَجَلَّکا ذکر کرتے تھے۔
(5120)…حضرتِ سیِّدُناعَمْروبن میمونرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےفرمایا:مسجدیںاللہکاگھرہیں اورجس کی زیارت کی جائےاس پر حق ہے کہ زیارت کرنے والے کی مہمان نوازی کرے۔
سایَۂ عرش میں رہنے والا:
(5121)…حضرتِ سیِّدُناعمروبن میمونرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:جب حضرتِ سیِّدُناموسٰیعَلَیْہِ السَّلَام نے اپنے ربّعَزَّ  وَجَلَّ  کی طرف جلدی کی(2) تو عرش کے سائے میں ایک شخص کو دیکھ کر آپ کو اس پر بڑا رشک آیا
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… مصنف ابن ابی شیبة،کتاب الزھد ، باب ما ذکر عن نبینا فی الزھد ،۸/  ۱۲۷ ،حدیث: ۱۸
2… حضرت موسٰی عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام جب اپنی قوم میں سے ستر آدمیوں کو منتخب کر کے توریت لینے طور پر تشریف لے گئے پھر کلامِ پروردگار کے شوق میں ان سے آگے بڑھ گئے انہیں پیچھے چھوڑ دیا اور فرما دیا کہ میرے پیچھے پیچھے چلےآؤ۔
(تفسیر خزائن العرفان، پ۱۶،سورۂ طہ، تحت الآیہ:۸۳)