اس نے مجھے قتل کیا۔ ربّ تعالیٰ فرمائے گا: تو نے اسے کیوں قتل کیا؟ وہ عرض کرے گا: تاکہ عزت تیرے ہی لیے ہو۔ ربّ تعالیٰ فرمائے گا: عزت تو ہے ہی میرے لیے۔ یونہی ایک اور آدمی دوسرے آدمی کا ہاتھ پکڑے آئے گا اور عرض کرے گا: یا ربّ! اس نے مجھے قتل کیا۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ فرمائے گا: تو نے اسے کیوں قتل کیا؟ قاتل کہے گا: فلاں کی عزت کی خاطر۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّفرمائے گا: عزت اس کے لیے تو نہیں، تواپنے گناہ کا ٹھکانا دیکھ۔(1)
موت کی تمنانہ کرو:
(5114)…حضرتِ سیِّدُنا عمرو بن شرحبيل عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَکِیْل فرماتے ہیں: میں حضرتِ سیِّدُناخَبَّاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی عیادت کرنے گیا تو انہوں فرمایا: اگر میں نے حضور نبی پاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے یہ نہ سنا ہوتا کہ’’تم میں سے کوئی بھی موت کی تمنا ہرگز نہ کرے‘‘تو میں ضرور موت کی تمنا کرتا۔(2)
٭…٭…٭…٭…٭…٭
حضرت سيّدُناعَمْرو بن مَیْمُون اَوْدِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی
حضرتِ سیِّدُناعمرو بن میمون اَوْدِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیبھی تابعی بزرگ ہیں،یہ مصیبت میں صبر کرنے ، ملاقاتِ الٰہی کا شوق رکھنے ،اخروی زندگی کے لیے کوشش کرنے اور عبادت میں لگے رہنے والے تھے۔
100 حج و عمرے:
(5115)…حضرتِ سیِّدُناابن ابو اسحاق عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّزَّاقفرماتے ہیں: حضرتِ سیِّدُناعمرو بن میمون رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے 100حج وعمرے کیے ہیں اور سیِّدُنااَسْوَد بن یزید عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْمَجِیْدنے 70حج وعمرے کیے ہیں۔
موت کی تمناکا طریقہ:
(17-5116)…حضرتِ سیِّدُناابو بَلْجرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: حضرتِ سیِّدُناعمرو بن میمونرَحْمَۃُ اللہِ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… نسائی ، کتاب تحریم الدم ،باب تعظیم الدم ،ص۶۵۳، حدیث: ۴۰۰۳
2… بخاری ،کتاب المرضٰی ،باب تمنی المریض الموت ،۴/ ۱۳ ،حدیث: ۵۶۷۲،۵۶۷۱ …… معجم کبیر ،۴/ ۷۵ ،حدیث: ۳۶۹۰