Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
189 - 475
	 حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتےہیں:اللہعَزَّ  وَجَلَّنےاپنے نبی کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے یہ آیت مبارکہ نازل فرمائی:
وَالَّذِیۡنَ لَا یَدْعُوۡنَ مَعَ اللہِ اِلٰـہًا اٰخَرَ وَ لَا یَقْتُلُوۡنَ النَّفْسَ الَّتِیۡ حَرَّمَ اللہُ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ لَا یَزْنُوۡنَۚ وَ مَنۡ یَّفْعَلْ ذٰلِکَ یَلْقَ اَثَامًا ﴿ۙ۶۸﴾ (پ۱۹،الفرقان:۶۸)
ترجمۂ کنز الایمان: اور وہ جو اللہکے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پوجتےاور اس جان کو جس کی اللہنے حرمت رکھی ناحق نہیں مارتے اور بدکاری نہیں کرتے اور جو یہ کام کرے وہ سزا پائے گا۔(1)
اپنا حق ربّ تعالیٰ سے مانگو:
(5110)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتےہیں:حضور نبی اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: تم میرے بعد ناجائز ترجیح اور ایسی چیزیں دیکھو گے جنہیں تم ناپسند کرو گے۔ ہم نےعرض کی: آپ ہمیں کیا حکم فرماتے ہیں؟ ارشاد فرمایا: تم ان کا حق انہیں دے دو اور اپنا حق اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے مانگو۔(2)
حدیث گھڑنے کا انجام:
(5111)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہروایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم، نورِ مُجَسَّمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًالِيُضِلَّ بِهٖ فَلْيَتَبَوَّاْمَقْعَدَهٗ مِنَ النَّارِ یعنی جو مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھے تاکہ لوگوں کو گمراہ کرے تو وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے۔ (3)
(13-5112)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہروایت کرتے ہیں کہ حضور شافع محشر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:  ایک آدمی دوسرے کا ہاتھ پکڑے ہوئے آئے گا اور عرض کرے گا: یا ربّ!
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… بخاری، کتاب الدیانات ، باب قول الله ”ومن یقتل مؤمنا ...الخ“،۴/ ۳۵۶ ،حدیث: ۶۸۶۱ 
	بخاری ، کتاب التفسیر ،سورة البقرة ، باب قول الله تعالٰی ”فلا تجعلوا لله ...الخ،۳/ ۱۶۶ ،حدیث: ۴۴۷۷
2… بخاری ،کتاب الفتن ، باب قول النبی ”سترون بعدی امورًا تنكرونھا،۴/ ۴۲۹ ،حدیث: ۷۰۵۲
3… ترمذی ،کتاب الفتن عن رسول الله،باب ۷۰ ،۴/ ۱۱۳ ، حدیث: ۲۲۶۴ ،دون ”لیضل بہ ٖ “
	مسند البزار، مسند عبد اللّٰہ بن مسعود، ۵/ ۲۶۲، حدیث: ۱۸۷۶