Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
188 - 475
 نماز کے پاس ہرگز نہ آئیں۔ لہٰذا حضرتِ سیِّدُناعمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو بلا کر یہ آیت سنائی گئی تو آپ نے پھر دعا کی: اےاللہ! ہمارے لیے شراب کا حکم بالکل واضح فرما دے۔ چنانچہ سورۂ مائدہ کی یہ آیت مبارکہ نازل ہوئی:
اِنَّمَا یُرِیۡدُ الشَّیۡطٰنُ اَنۡ یُّوۡقِعَ بَیۡنَکُمُ الْعَدَاوَۃَ وَالْبَغْضَآءَ فِی الْخَمْرِ وَالْمَیۡسِرِ وَیَصُدَّکُمْ عَنۡ ذِکْرِ اللہِ وَعَنِ الصَّلٰوۃِ ۚ فَہَلْ اَنۡتُمۡ مُّنۡتَہُوۡنَ ﴿۹۱﴾  (پ۷،المآئدة:۹۱)
ترجمۂ کنز الایمان: شیطان یہی چاہتا ہے کہ تم میں بیر اور دشمنی ڈلوا دے شراب اور جوئے میں اور تمہیں اللہ کی یاد اور نماز سے روکے تو کیا تم باز آئے۔
 	حضرتِ سیِّدُناعمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے سامنے یہ آیت پڑھی گئی تو آپ نے فرمایا: ہم باز آئے، ہم باز آئے۔
مقام ابراہیم جائے نماز کیسے بنا؟
(5106)…حضرتِ سیِّدُناعمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے عرض کی: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمیہ ہمارے ربّ تعالیٰ کے خلیل کے کھڑے ہونے کی جگہ ہے؟ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ہاں۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے عرض کی: کیا ہم اسے جائے نماز نہ بنالیں؟ چنانچہ یہ آیت مبارکہ نازل ہو گئی:
وَ اتَّخِذُوۡا مِنۡ مَّقَامِ اِبْرٰہٖمَ مُصَلًّیؕ  (پ۱،البقرۃ:۱۲۵)	
ترجمۂ کنز الایمان: اور ابراہیم کے کھڑے ہونے کی جگہ کو نماز کا مقام بناؤ۔(1)
سب سے بڑا گناہ:
(09-08-5107)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کی: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!کون سا گناہ سب سے بڑا ہے؟آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: یہ کہ تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّکا شریک ٹھہرا ئے حالانکہ اسی نے تجھے پیدا کیا ہے۔ میں نے عرض کی : اس کے بعدکون سا گناہ بڑا ہے؟ ارشاد فرمایا: یہ کہ تو اپنی اولاد کو اس خوف سے قتل کر دے کہ وہ تیرے ساتھ کھائے گی۔ میں نے عرض کی: پھر کون سا گناہ؟ ارشاد فرمایا: یہ کہ تو اپنےپڑوسی کی بیوی سے زنا کرے۔ 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… ترمذی ،کتاب تفسیر القر اٰن ،باب ومن سورةالبقرة ، ۴/ ۴۴۷ ،حدیث: ۲۹۷۰ 
	اتحاف الخیرة المھرة ،کتاب التفسیر ،باب سورة البقرة و فضلھا...الخ،۸/ ۴۰ ،حدیث: ۷۵۷۸