حضرت سیّدُنا عَمْر و بن شُرَحْبِیل عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَکِیْل
حضرتِ سیِّدُنا ابو میسرہ عمرو بن شرحبیل عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَکِیْلبھی تابعی بزرگ ہیں آپ راہِ ہدایت کی پہچان رکھنے والے اور سفر آخرت کی تیاری پر کمر بستہ رہتےتھے۔
کاش! میں پیدا نہ ہوتا:
(5088)…حضرتِ سیِّدُنا ابواسحاق عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّزَّاقفرماتے ہیں: ایک مرتبہ حضرتِ سیِّدُنا ابو میسرہ عمرو بن شرحبیل عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَکِیْلاپنے بستر پر آئے تو فرمایا: کاش! میری ماں نے مجھے نہ جنا ہوتا۔آپ کی زوجہ محترمہ کہنے لگیں: کیا اللہ عَزَّ وَجَلَّنے آپ کے ساتھ اچھا سلوک نہ کیا؟ آپ کو اسلام کی دولت عطا فرمائی اور فلاں فلاں انعام کیا۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا: کیوں نہیں بات تو یہی ہے لیکن اللہ عَزَّ وَجَلَّنے ہمیں یہ خبر دی ہے کہ ہمیں جہنم پر سے گزرنا ہے لیکن یہ بیان نہیں فرمایا کہ ہم اسے پار بھی کر سکیں گے(یانہیں)۔
(5089)…حضرتِ سیِّدُنا عمرو بن شرحبیل عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَکِیْلکی زوجہ محترمہ آپ کے متعلق بیان کرتی ہیں کہ آپ جب اپنے بستر پر جاتے تو فرماتے: میری خواہش ہے کہ میں کبھی بھی کچھ نہ ہوتا۔
کھال بننے کی تمنا:
(92-91-5090)…حضرتِ سیِّدُناشقیق بن ابو وائلرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا: حضرتِ سیِّدُنا عمرو بن شرحبیل عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَکِیْلکے علاوہ کسی ہمدانیہ عورت نے ایسا بچہ نہیں جنا جس کی کھال بننا مجھے پسند ہو۔کسی نے کہا: حضرتِ سیِّدُنا مسروقعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفُوْربھی نہیں؟آپ نے فرمایا: ہاں! وہ بھی نہیں۔
(5093)…حضرتِ سیِّدُناابو وائل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا: حضرت سیِّدُناعمرو بن شرحبیل عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَکِیْلحضرتِ سیِّدُناعبداللہبن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے افضل اصحاب میں سے تھے۔
(5094)…حضرتِ سیِّدُناعمرو بن شرحبیلعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَکِیْلفرماتے ہیں: مجھ سے حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا:اےعمرو! فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ ﴿ۙ۱۵﴾ الْجَوَارِ الْکُنَّسِ ۙ﴿۱۶﴾ (پ۳۰،التکویر:۱۵، ۱۶)
ترجمۂ کنز الایمان: تو قسم ہے ان کی جو الٹے پھریں سیدھے چلیں تھم رہیں۔