Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
183 - 475
 سیِّدُنا شریح رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے گواہ نہ ہونے کے سبب فیصلہ یہودی کے حق میں دیا تو)یہودی نے کہا: مسلمانوں کا امیر میرے ساتھ مسلمانوں ہی کے قاضی کے پاس آیا اور قاضی نے امیر کے خلاف فیصلہ دیا میں گواہی دیتا ہوں کہ یہ سچا دین ہے میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)اللہکے رسول ہیں اور یہ زرہ آپ ہی کی ہے، آپ اپنے گندمی اونٹ پر سوار تھے اور مصروف جنگ تھے کہ رات کے وقت آپ سے یہ زرہ گر گئی تو میں نے اٹھا لی۔چنانچہ وہ ایمان لے آیا اور امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعلیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے ساتھ نہروان کے خارجیوں کے ساتھ جہاد کرتے ہوئے شہید ہو گیا۔ (1)
بندے پر ربّ کا کرم:
(5087)… حضرتِ سیِّدُنا عبد الرحمٰن بن ابو بکررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَما روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: قیامت کے دن اللہ عَزَّ  وَجَلَّ مقروض کو بلائے گا اور فرمائے گا: اے آدمی!  تو نے لوگوں کے حقوق کیوں ضائع کیے اور ان کے مالوں کو کہاں لے گیا تھا؟ بندہ عرض کرے گا: یاربّ! میں نے انہیں خراب نہیں کیا  لیکن وہ مال ہلاک ہو گئے یا جل گئے تھے۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّارشاد فرمائے گا: میں اس بات کا زیادہ حقدار ہوں کہ آج تیری طرف سے بدلہ دوں۔ چنانچہ اس کی نیکیاں اس کے گناہوں سے بڑھ جائیں گی اور اسے جنت میں جانے کا حکم دے دیا جائے گا۔(2)ایک روایت میں ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّایک چیز منگوا کر اس کی نیکیوں کے پلڑے میں رکھ دے گا جس سے وہ بھاری ہو جائے گا۔

٭…٭…٭…٭…٭…٭
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… سنن الکبرٰی للبیھقی ،کتاب اداب القاضی ، باب انساف الخصمین ...الخ،۱۰/ ۲۳۰ ،حدیث: ۲۰۴۶۵ بتغیر
	تاریخ ابن عساکر،۴۲/۴۸۷، الرقم:۴۹۳۳ علی بن ابی طالب ، بتغیر
2… مسند  احمد ، حدیث عبد الرحمٰن بن ابی بکر ، ۱/ ۴۱۹ ،۴۲۰ ،حدیث: ۱۷۰۷ ،۱۷۰۸