Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
179 - 475
بارہ اوقیہ مہر:
(5081)…امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: خبردار عورتوں کے حق مہربہت زیادہ نہ رکھو کیونکہ اگر یہ بات دنیاوی یا اخروی طور پر باعثِ عزت ہوتی تو حضور نبی اکرم،رحمتِ عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماور آپ کے اہل بیت اس بات کے زیادہ حقدار تھےحالانکہ آپ نے اپنی کسی زوجہ اور کسی بیٹی کا حق مہر بارہ اوقیہ(یعنی 480 درہم کے وزن) سے زیادہ نہیں رکھا(1)۔(2)
(5082)…امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعُمَربن خطابرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتےہیں:پیارے آقا،مدینے والے مصطفےٰصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:عنقریب تم قتل کر دیئے جاؤ گے حتّٰی کہ تم ان لوگوں میں بھوسی کی طرح رہ جاؤ گے جن کے وعدے ٹوٹ چکے اور امانتیں ضائع ہو گئیں۔ کسی نے عرض کی: یا رسولَاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!اس وقت ہم کیا کریں؟ ارشاد فرمایا: جو جانتے ہو اس پر عمل کرنا اور جو ناپسند ہو اسے چھوڑ دینا اور اَحَد اَحَد کہنا(یعنی توحید الٰہی کا اعلان کرنا) اور (یوں دعا کرنا اے اللہ!)جو ہم پر ظلم کرے اس کے خلاف ہماری مدد فرما اور جو ہم سے بغاوت کرے اس کے خلاف ہماری کفایت فرما۔(3)
فرشتوں جیسا نوجوان:
(5083)…حضرتِ سیِّدُناشریح رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: مجھے کئی بدری صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَاننے یہ حدیث بیان کی ان میں سے ایک امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا عمر بن خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبھی ہیں جو فرماتے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… مفسر شہیر حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیمراٰۃ المناجیح،جلد5، صفحہ68پرفرماتے ہیں: رب تعالیٰ کا فرمان: اٰتَیۡتُمْ اِحْدٰىہُنَّ قِنۡطَارًا (پ۴،النسآء:۲۰) (ترجمۂ کنز الایمان:اور اسے ڈھیروں مال دے چکے ہو۔) بیان جواز کےلیےہے اور جناب عمر (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ)کا فرمان بیان استحباب کے لیے لہٰذا یہ فرمان قرآن کریم کے خلاف نہیں یا یہاں زیادہ مہر مقرر نہ کرنے کا ذکر ہے اور قرآن مجید میں زیادہ مہر جو ادا کر دیا جائے واپس نہ لینے کا ذکر لہٰذا دونوں میں تعارض نہیں۔
	امہات المؤمنین(رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ)کامہرپانچ سودرہم سےزائدنہ تھااورحضرتِ بتول زہرارَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاکا مہر اقدس چار سو مثقال (ڈیڑھ سو تولہ)چاندی تھا۔ (فتاوٰی رضویہ،۱۲/۱۳۶،۱۳۵ملتقطاً)
2… ابن ماجہ ،کتاب النکاح، با ب صداق النساء ،۲/ ۴۳۱ ،حدیث: ۱۸۸۷ ، بتغیر قلیل
3… معجم اوسط ،۴/ ۳۶۳ ،حدیث: ۶۲۵۲