(5060)…حضرتِ سیِّدُناشقیقعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز فرماتے ہیں:حضرتِ سیِّدُناشریحرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے جنگ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: نہ اس کے متعلق میں نے کسی سے پوچھا نہ کسی کو کچھ بتایااور میں نے کسی بھی مسلمان اور کسی بھی عہد کرنے والے کے ساتھ ایک درہم و دینار کا بھی ظلم نہیں کیا۔ میں نے کہا: اگر میں آپ کی جگہ ہوتا تو ضرور مرنا پسند کرتا۔ آپ نے اپنے دل کی طرف اشارہ کر کے فرمایا: اس کے ساتھ کس طرح؟
جنگ سے کنارہ کشی:
(5061)…حضرتِ سیِّدُنا شقیق عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزفرماتے ہیں: مجھے حضرتِ سیِّدُناشریح رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے بتایا کہ جب سے جنگ شروع ہوئی ہے میں نے اس کے متعلق نہ کسی سے کچھ پوچھا ہے نہ کسی کو کچھ بتایا ہے۔ میں نے کہا: اگر میں آپ کی جگہ ہوتا تو مرنا پسند کرتا۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: جو میرے سینے میں ہے اس کے ہوتے ہوئے کیسے مرتے؟ دونوں گروہ جو آمنے سامنے تھے ان میں سے ہر ایک مجھے دوسرے سے زیادہ محبوب ہے۔
(5062)…حضرتِ سیِّدُنا جعفر بن برقان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنفرماتے ہیں:حضرتِ سیِّدُناشریح رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ابن زبیر کے زمانے میں ہونے والی جنگ کے متعلق بات کرتے ہوئے فرمایا: میں نے اس کے متعلق نہ کسی سے کچھ پوچھا ہے نہ کسی کو کچھ بتایا ہے۔حضرتِ سیِّدُنا جعفررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: مجھے یہ بات بھی پہنچی ہے کہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے یہ بھی فرمایا: مجھے خوف ہے کہ شاید میری نجات نہ ہو۔
(5063)…حضرتِ سیِّدُناشریح بن حارث عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ ارِثفرمایا کرتے تھے: ہمارے ساتھ کناسہ (کوفہ کے ایک مقام) کی طرف چلو تاکہ اونٹ کی تخلیق میں غور وفکر کریں۔
فارغ رہنے والوں کو نصیحت:
(5064)…حضرتِ سیِّدُنااعمشرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: حضرتِ سیِّدُناشریحرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کھیل کود میں مصروف لوگوں کے پاس سے گزرے تو فرمایا: یہ کیا کر رہے ہو؟ انہوں نے کہا: ابو اُمامہ! ہم فارغ ہیں۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا: فارغ شخص کو اس کاحکم تو نہیں دیا گیا۔