Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
17 - 475
رَحْمَۃُ الْمَنَّان نے قریش کے نوجوانوں کو متکبرانہ چال چلتے دیکھ کر فرمایا:’’تم ایسا  لباس پہنتے ہو جسے  تمہارے آباء و اجداد نہیں پہنتے تھے اورتم ایسی  چال چلتے ہو جسے ناچنے والے اچھاسمجھتے ہیں۔‘‘
دوست کی تیمارداری:
(4585)…حضرتِ سیِّدُنامَعْمَر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُناطاؤس بن کیسان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان اپنے ایک بیماردوست کی تیمارداری کی غرض سے اس کے پاس ٹھہرے رہے حتّٰی کہ (نفل) حج کے لئے بھی نہ جاسکے۔
گھر لوٹنے تک راہِ خدا میں :
(4586)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن طاؤسرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتےہیں:میں اپنےوالدِمحترم حضرتِ سیِّدُناطاؤس بن کیسان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان کے ساتھ سفرپر تھا،مکّہ مکرمہ تک ہمارا سفر ایک ماہ کا تھامگر جب ہم واپس لوٹے تو والد صاحب دو ماہ تک لے کر چلتے رہے، میں نے اس کی وجہ پوچھی تو فرمایا:’’مجھ تک یہ بات پہنچی ہے کہ بندہ گھرلوٹنے تک راہِ خدا میں ہوتا ہے۔‘‘
سیِّدُناطاؤسرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکاتقوٰی:
(4587)…حضرتِ سیِّدُنابلال بن کَعْبرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:حضرتِ سیِّدُناطاؤس بن کیسان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان جب یمن سےروانہ ہوئے تو زمانَۂ جاہلیت کے پرانے کنوؤں کے علاوہ کہیں سے پانی نہ پیا۔
بیمار ولاچار کی دعاقبول ہوتی ہے:
(4588)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن صالح مکیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا طاؤسرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہمیری عیادت کےلئےتشریف لائےتومیں نےان سےعرض کی:’’اےابوعبدالرحمن!میرے  لئے دعا کیجئے۔‘‘آپ نے فرمایا:اپنے لئے خود دعا کرو کہ جب لاچار وبیمار دعا کرے تو اللہعَزَّ  وَجَلَّقبول فرماتا ہے۔
مال اور مالک کا جھگڑا:
(4589)…حضرتِ سیِّدُناابن طاؤس رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ میرے والدِ ماجد حضرتِ سیِّدُنا طاؤس