اور وہ جہنم سے نکالے جاتے رہیں گے یہاں تک کہ شیطانوں کا سردار ابلیس بھی یہ امید لگا بیٹھے گا کہ شاید اسے بھی شفاعت مل جائے۔(1)
(5051)…امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعلیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمفرماتے ہیں: مظہرِ نورِ خدا، جناب محمد مصطفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے دُبَّاء اور مُزَفَّت (2)کے استعمال سے منع فرمایا ہے۔(3)
فرض قبول نہ نفل:
(5052)…حضرتِ سیِّدُناحارث بن سویدرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا علیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمسےپوچھا گیا:رسولُاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمعام لوگوں سے ہٹ کر آپ کو کسی چیز کے ساتھ خاص کرتے تھے؟ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نےفرمایا: ہمیں رسولُاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےکبھی ایسی چیز کے ساتھ خاص نہیں فرمایا جس کے ساتھ لوگوں کو خاص نہ کیا گیا ہو،سوائے اس چیز کے جو میری تلوار کے دستے سے لٹک رہی ہے۔ (آپ کی تلوار کے دستے کے ساتھ ایک پرچہ تھا) آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے وہ پرچہ نکالا اس میں اونٹوں کی عمروں کے بارے میں کچھ درج تھا اور یہ بھی لکھا تھا کہ ثَوْر(پہاڑ) اور عِیْر (پہاڑ) کے درمیان مدینہ طیبہ حَرَم ہے جس نے اس میں کوئی بری بات جاری کی یا کسی بدعتی کو ٹھکانا دیا تو اس پر اللہ کی، تمام فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی لعنت ہے، بروز قیامت نہ اس کا فرض قبول کیا جائے گا نہ نفل۔(4)
حضرتِ سیِّدُنا عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتے ہیں کہ ان کے والد حضرتِ سیِّدُنا امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے حضرتِ سیِّدُناحارث بن سویدرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکا ذکر خیراورعظمتِ شان بیان کی پھر
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… معجم کبیر ،۱۰/ ۲۱۵ ،حدیث: ۱۰۵۱۳
2…اہل عرب شراب کے بڑے عادی تھے جب اسلام میں شراب حرام کی گئی تو شراب بنانے، رکھنے، پینے کے برتنوں کا استعمال بھی حرام کر دیا گیا تاکہ یہ برتن دیکھ کر لوگوں کو شراب یاد نہ آوے اور لوگ پھر سے شراب نہ پینے لگیں بعد میں ان برتنوں کی ممانعت کی حدیث منسوخ ہو گئی۔ دباء: پختہ کدو جو لمبا ہوتا ہے اسے کھکھل کر دیا جاتا تھا اور اس سے جگ کی جگہ کام لیتے تھے۔مزفت: یعنی زفت لگا ہوا روغنی پیالہ، شراب پینے کا پیالہ جس میں تارکول لگا ہوتا تھا۔(ماخوذاز مراٰۃ المناجیح،۶/ ۸۳)
3… بخاری ،کتاب الاشربة،باب ترخیص النبی...الخ،۳/ ۵۸۴ ،حدیث: ۵۵۹۴
4… مسنداحمد،مسند علی بن ابی طالب ،۱/ ۳۱۸ ،حدیث: ۱۲۹۷