Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
168 - 475
تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: اللہ عَزَّ  وَجَلَّاپنے بندے کی توبہ پر اس سے بھی زیادہ خوش ہوتا ہےجتنی خوشی اس شخص کوہوتی ہےجو پُر خطر منزل پر ٹھہرتا  ہےاور اس کے پاس  ایک سواری بھی ہے جس کے اوپر کھانے پینے کی چیزیں ہیں چنانچہ وہ سر رکھ کر سو جاتا ہے اور جب بیدار ہوتا ہے تو سواری کہیں جا چکی ہوتی ہے وہ اسے تلاش کرنے لگتا ہے حتّٰی کہ پیاس یا بھوک کی شدت اسے تڑپاتی ہے وہ کہتا ہے: میں اپنی جگہ پر لوٹ جاتا ہوں اور وہیں سوجاتا ہوں،چنانچہ وہ اپنی جگہ لوٹتا ہے اور سر رکھ کر سو جاتا ہے جب جاگتا ہے تو اس کی سواری  کھانے پینے کے سامان  سمیت اس کے پاس موجود ہوتی ہے۔(1)
پوری قوم کی پکڑ:
(5048)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں: میں نے حضور نبی پاک، صاحبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے سنا ہے:جب کوئی شخص کسی قوم میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی نافرمانی کرے جبکہ قوم کے لوگ تعداد و مرتبہ میں اس سے زیادہ ہوں اور پھر بھی وہ اس شخص کے معاملے میں چشم پوشی سے کام لیں تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّان سب کی پکڑ فرمائے گا۔(2)
سورہ یٰس کی فضیلت:
(5049)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں:حضور نبی اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:مَنْ قَرَءَ يٰسٓ فِيْ لَيْلَةٍ اَصْبَحَ مَغْفُوْرًا لَّهٗیعنی جس نے رات میں یٰس پڑھی وہ صبح بخشا ہوا ہو گا۔(3)
ابلیس کی امید:
(5050)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں: لوگوں کی شفاعت ہوتی رہے گی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… بخارى ،كتاب الدعوات،باب التوبة،۴ / ۱۹۰ ،حد یث:۳۶۰۸،بتغیر قلیل
2… ابن ماجہ، کتاب الفتن ،باب الامر باالمعروف والنہی عن المنکر،۴/ ۳۶۲ ،حدیث: ۴۰۰۹ ، عن جریر بن عبد الله
	    مسند الشاميين ،۲/ ۲۷۸ ،حدیث: ۱۳۳۷
3… دارمی ،کتاب فضائل القراٰن ،باب فی فضل یٰس ، ۲/ ۵۴۹،حدیث: ۳۴۱۷ ، عن ابی ھریرة رضی الله عنه