Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
167 - 475
 عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: تم میں کوئی ایسا ہے جسے اپنے وارثوں کا مال اپنے مال سے زیادہ پسند ہو؟ عرض کی گئی: یارسولَاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہم میں ایسا کوئی نہیں جو اپنے مال سے زیادہ وارثوں کے مال سے محبت کرتا ہو۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: اگر تم میں کوئی ایسا ہے جو اپنے مال سے زیادہ وارثوں کے مال کو پسند کرتا ہے تو  سن لےکہ اس نے اپنے مال سے جو آگے بھیجا وہی اس کا مال ہے اور جو پیچھے چھوڑ دیا وہ وارثوں کا مال ہے۔ پھر ارشاد فرمایا: تم پہلوان کسے کہتے ہو؟ عرض کی گئی: اس کو جسے کوئی پچھاڑ نہ سکے۔ آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: نہیں، بلکہ پہلوان وہ ہے جو غصے کے وقت خود پرقابو رکھے۔ پھر ارشاد فرمایا: تم رَقُوب کسے کہتے ہو؟ ہم نے عرض کی:وہ مصیبت زدہ جس کی اولاد زندہ نہ رہتی ہو۔ ارشاد فرمایا: نہیں بلکہ رقوب وہ ہے جس نے (آخرت میں پیشوائی کے لیے) کوئی اولاد آگے نہ بھیجی ہو۔(1)
توبہ پر خوشی:
(5046)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہروایت کرتے ہیں کہ حضور نبی پاک، صاحب لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:اِنَّ اللهَ اَشَدُّ فَرَحًا بِتَوْبَةِ عَبْدِهٖ مِنْ اَحَدِكُمْ يَسْقُطُ عَلٰى بَعِيْرِهٖ وَقَدْ اَضَلَّهٗ بِاَرْضٍ فَلَاةٍ یعنیاللہ عَزَّ  وَجَلَّاپنے بندے کی توبہ پر اس سے بھی زیادہ خوش ہوتا ہے جیسے تم میں سے کسی کا اونٹ جنگل میں گم ہونے کے بعد دوبارہ اسے مل جائے۔ (2)
دو بہترین فرامین:
(5047)…حضرتِ سیِّدُنا حارث بن سویدرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے ہمیں  دو حدیثیں  بیان فرمائیں، ایک فرمانِ رسول اور دوسرا ان کا اپنا فرمان۔ ان کا اپنا فرمان یہ ہے کہ مومن اپنے گناہوں کو ایسے خیال کرتا ہے گویا وہ ایک پہاڑ کے نیچے بیٹھا ہے اور اسے ڈر ہے کہ یہ مجھ پر گر جائے گا اور کافر اپنے گناہوں کو ایسے دیکھتا ہے جیسے ناک پر سے مکھی گزری ہو اورحضور نبی اکرم صَلَّی اللہُ 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مسند احمد، مسند عبد الله بن مسعود  ،۲/ ۲۳ ،حدیث: ۳۶۲۶
	 مسلم ، کتاب البر وصلة الرحم ، باب فضل من یملك نفسہ ...الخ،ص ۱۴۰۶، حدیث: ۲۶۰۸، بتغیر قلیل
2… بخارى ،كتاب الدعوات،باب التوبة،۴/ ۱۹۱ ،حدیث: ۳۶۰۹، عن انس بن مالک رَضِیَ  اللّٰہُ عَنْہ