Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
166 - 475
 لوگوں کو جمع کیا کہ ایک مہر بند دستاویز کو پڑھیں اور اس پر مختار کی بیعت کریں، کوئی بھی نہ جانتا تھا کہ اس میں کیا لکھا ہے، چنانچہ سب لوگ جانے لگے تومیں بھی ان کے ساتھ چل پڑا، سب آگے پیچھے بھاگ رہے تھے اتنے میں حضرتِ سیِّدُنا حارث بن سوید رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ پر میری نظر پڑی کہ آپ سب لوگوں سے آگے آگے ہیں،ایک شخص نے ان سے کہا: اے ابو عائشہ! میں نے کسی کو بھی آپ کی طرح آگے بڑھتے ہوئے نہیں  دیکھا وہ بھی ایک ایسی مہر بند دستاویز کے لیے جس کے بارے میں معلوم ہی نہیں کہ اس میں کفر لکھا ہے یا جادو؟ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا: ارے بھائی چھوڑو رہنے دو، کیونکہ میں نے حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو فرماتے سنا  ہےکہ کوئی بھی ایسی بات جسے بادشاہ کے سامنے کہنے پر مجھ سے ایک کوڑا دور ہو جائے تو میں ضرور اس کے سامنے وہ بات کہوں گا۔
(43-5042)…حضرت حارثرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:حضرتِ سیِّدُنا سلیمان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان جب کھانا کھاتے تو دعا کرتے: تمام تعریفیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے لیے ہیں جس نے محنت اور  بہترین رزق کو میرے لیے کافی کیا۔
سیِّدُناحارث بن سوید رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی مرویات
کانٹا چبھنے پر بھی گناہ معاف:
(5044)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں:میں بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوا اس وقت آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمشدید بیمار تھے میں نے آپ کو چھوا تو عرض کی: یارسولَاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم آپ کو تو شدید بخار ہے۔آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: مجھے تمہارے دو مردوں کے برابر بخار آتا ہے۔ میں نے عرض کی: یہ اس وجہ سے کہ آپ کے لیے دگنا اجر ہو جائے۔ ارشاد فرمایا: ہاں یہی بات ہے۔پھر فرمایا: مومن کو کانٹاچبھےبلکہ اس سے بھی کم کوئی تکلیف پہنچے تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّاس کے گناہ ایسے جھاڑ دیتا ہے جیسے درخت سے پتے جھڑتے ہیں۔(1)
پہلوان کون؟
(5045)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں: حضور رحمتِ عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… بخاری ،کتاب المرضٰی،باب اشد الناس...الخ، ۴/ ۵ ،حدیث: ۵۶۴۸ ،بتغیر قلیل