یہ شمار بہت سخت ہے:
(5038)…حضرتِ سیِّدُناابراہیمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: میں ایسے 70 بزرگوں سے ملا ہوں جو حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی صحبت میں رہے ہیں ان میں سب سے چھوٹے سیِّدُنا حارث بن سُوَید رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہتھے میں نے ان کو ایک مرتبہ سورۂ زلزال پڑھتے ہوئے سنا جب آپ نے آخری آیات:
فَمَنۡ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ خَیۡرًا یَّرَہٗ ؕ﴿۷﴾ وَ مَنۡ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ شَرًّا یَّرَہٗ ٪﴿۸﴾ (پ۳۰،الزلزال:۷، ۸)
ترجمۂ کنز الایمان: تو جو ایک ذرّہ بھر بھلائی کرے اسے دیکھے گا اور جو ایک ذرّہ بھر برائی کرے اسے دیکھے گا۔
تلاوت کیں تو فرمایا: یقیناً یہ شمار بہت سخت ہے۔
(5039)…حضرتِ سیِّدُناابراہیم تیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِیفرماتے ہیں: جب حضرتِ سیِّدُنا حارث بن سوید رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکو کوئی برا بھلا کہتا تو آپ یہ آیت پڑھتے:
فَمَنۡ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ خَیۡرًا یَّرَہٗ ؕ﴿۷﴾ وَ مَنۡ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ شَرًّا یَّرَہٗ ٪﴿۸﴾ (پ۳۰،الزلزال:۷، ۸)
ترجمۂ کنز الایمان: تو جو ایک ذرّہ بھر بھلائی کرے اسے دیکھے گا اور جو ایک ذرّہ بھر برائی کرے اسے دیکھے گا۔
پھر فرماتے: یہ سب شمار کیا جائےگا۔
قولِ صحابی کی پاسداری:
(5040)…حضرتِ سیِّدُنا یحییٰ بن سعید بن حَبَّان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّاناپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: مختارثَقَفی نے اہل کوفہ کے چار چار افراد کو جمع کیا تاکہ وہ ایک مہر بند دستاویز کو پڑھیں اور جو اس میں لکھا ہے اس پر مختار کی بیعت کریں، میں نے سوچا دیکھتا ہوں کہ حضرتِ سیِّدُناحارث بن سوید رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کیا کرتے ہیں جب مجھے بلایا گیا اس وقت آپ لوگوں کے درمیان موجود تھے چنانچہ میں چلتا ہوا ان کے پاس جا پہنچا اور پوچھا: اے ابو عائشہ! آپ جانتے ہیں اس دستاویز میں کیا لکھا ہے؟ انہوں نے فرمایا: دورہو جاؤ، کیونکہ میں نے حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے سنا ہے کہ میں ایسی بات کہنا کبھی نہیں چھوڑوں گا جس کے کہنے پر میں دو کوڑوں سے بچ جاؤں۔
(5041)…حضرتِ سیِّدُناابو حیان تیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِیکے والد بیان کرتے ہیں کہ ایک دن مختار نے تمام