کے بعد ہیں اور جو ان کے بعد آئیں گے ان کی قَسَمیں ان کی گواہی پر اور گواہی قَسموں پر سبقت کرے گی۔(1)
مسلمان کی مثال:
(35-5034)…حضرتِ سیِّدُنانعمان بن بشیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتےہیں:پیارے مصطفےٰ کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: مسلمانوں کی مثال شخْصِ واحد(ایک جسم) کی طرح ہے کہ جب اس کے سر میں درد ہو تو پورے جسم میں درد ہوتا ہے اور جب آنکھ میں تکلیف ہو تو پورا جسم ہی تکلیف میں ہوتا ہے۔(2)
٭…٭…٭…٭…٭…٭
حضرت سیّدُنا ابو عائشہ حارث بن سُوَیْد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
حضرتِ سیِّدُناابوعائشہ حارث بن سوید تمیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِیبھی تابعی بزرگ ہیں۔آپ اپنے وقت کے انتہائی پابند اور لہوو لعب کرنے والوں سے کامیابی کے ساتھ دامن بچانے والے تھے۔
(5036)…حضرتِ سیِّدُناابراہیم تَیْمِیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِیفرماتے ہیں: اگر بستی کا کوئی شخص آئے اور حضرتِ سیِّدُنا حارث عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الوارث کو گالیاں دے پھر تھک کر خاموش ہو جائے تو آپ اٹھ کر اپنی چادر جھاڑیں گے اور گھر میں داخل ہو جائیں گے۔
بہترین شخص:
(5037)…حضرتِ سیِّدُناابو حیان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانکے والد فرماتے ہیں:70 تمیمی افراد نے حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی صحبت اختیار کی اور حضرتِ سیِّدُنا حارث بن سوید رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہان سب میں بہترین شخص تھے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… بخاری ،کتاب الشھاداة ،باب لا یشھد علی شھادة ...الخ،۲/ ۱۹۳ ،حدیث:۲۶۵۱،بتغیر قلیل ،عن ا بن مسعودرضى الله عنه
مسند احمد ،مسند کوفیین ،حدیث نعمان بن بشیر ،۶/ ۳۷۲ ،حدیث:۱۸۳۷۶
2… مسلم،کتاب البر والصلة ، باب تراحم المؤمنین ...الخ،ص۱۳۶۹،حدیث:۲۵۸۶