حکم ہو گا جب وہ قریب ہوکراسے دیکھیں گے، اس کی خوشبو سونگھیں گےاوراللہ عَزَّ وَجَلَّنے جنتیوں کے لیے جو نعمتیں تیار کر رکھی ہیں انہیں دیکھیں گے تو پکار کر کہا جائے گا:انہیں واپس پھیر دو ان کے لیے اس میں کوئی حصہ نہیں۔ چنانچہ وہ اتنے حسرت زدہ ہو کر واپس پلٹیں گے کہ ان سے پہلے کوئی اتنی حسرت سے واپس نہ ہوا ہو گا، پھر عرض کریں گے: اے ہمارے ربّ! اگر تو اپنی جنت اور اس میں اپنے دوستوں کےلیے تیار کیے جانے والے انعامات واکرامات دکھانے سے پہلے ہی ہمیں دوزخ میں ڈال دیتا تو ہمیں اتنا دکھ نہ ہوتا۔ربّ تعالیٰ ارشاد فرمائے گا: میں نے جو کیا ہے تمہارے لیے میرا ارادہ بھی یہی تھاکیونکہ جب تم تنہا ہوتے تھے تو میرے سامنے بڑے بڑے گناہ کرتے تھے اور جب لوگوں سے ملتے تو نہایت عاجزی سے ملتے میرے لیے جو کچھ تمہارے دلوں میں تھا اس کے برخلاف لوگوں کو دکھاتے،تم لوگوں سے ڈرتے تھے اور مجھ سے نہ ڈرتے تھے، تم نے لوگوں کو بڑا جانا اور مجھے بڑا نہ جانا، تم نے لوگوں کی خاطر (گناہ)چھوڑے اور میری خاطر نہ چھوڑے آج میں تمہیں جنت سے محرومی کے ساتھ ساتھ سب سے درناک عذاب چکھاؤں گا۔(1)
شبہات سے بچو:
(5032)…حضرتِ سیِّدُنا نعمان بن بشیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: حلال واضح ہے اور حرام بھی واضح ہے اور ان دونوں کے درمیان مشتبہ چیزیں ہیں پس جوانہیں چھوڑ دے گا وہ حرام کو زیادہ چھوڑنے والا ہو گا اور اللہ عَزَّ وَجَلَّکی حرام کردہ اشیا ایک ممنوعہ چراگاہ ہے اور جو چراگاہ کے گرد چرائےہو سکتا ہے وہ چراگاہ میں جا پڑے۔(2)
بہترین لوگ:
(5033)…حضرتِ سیِّدُنانعمانرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکہتے ہیں:حضورسیدعالَمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: سب سے بہترین لوگ میرے زمانے کے ہیں پھر وہ جو ان کے بعد ہیں پھر وہ جو ان کے بعد ہیں پھر وہ جو ان
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… معجم کبیر، ۱۷/ ۸۵ ،حدیث: ۱۱۹
2… مسلم ،کتاب المساقاة ، باب اخذ الحلال و ترك الشبھات ،ص ۸۶۲ ، حدیث: ۱۵۹۹،بتغیر
معجم ابن العربی،۱/۱۵۶، حدیث: ۲۶۰