Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
162 - 475
مخلوق کوسنا دےگااوراسےذلیل حقیر اور جھوٹا کر دے گا۔(1)
صدقہ کی اہمیت:
(5027)…حضرتِ سیِّدُناعدی بن حاتم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہروایت کرتے ہیں کہ ساقِیِ کوثر، شافِعِ مَحشر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا: تم میں سے ہر کوئی اپنے ربّعَزَّ  وَجَلَّسے اس طرح گفتگو کرے گا کہ اس کے اور تمہارے درمیان کوئی ترجمان نہیں ہوگا،بندہ اپنے دائیں نظر کرے گا تو اپنا عمل دیکھے گا اور سامنے نظر کرے گا تو دوزخ دیکھے گا۔ پھرارشاد فرمایا: آگ سے بچو اگرچہ کھجور کے ٹکڑے  کے ذریعے ہو۔(2)
(5028)…حضرتِ سیِّدُناعدی بن حاتم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتےہیں:حضور نبی اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:اِتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ یعنی:آگ سے بچو اگرچہ کھجور کے ٹکڑے  کے ذریعے ہو۔ (3)
آنےوالے کو جگہ دو:
(5029)…حضرتِ سیِّدُنا عدی بن حاتم طائی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں: میں جب بھی بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوا تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے میرے لیے جگہ کشادہ فرمائی ایک مرتبہ میں آپ کے کاشانہ اقدس پر حاضر ہوا تو گھرصحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانسے بھرا ہوا تھا، جیسے ہی آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے مجھے دیکھا میرے لیے جگہ بنائی حتّٰی کہ میں آپ کے پہلو میں بیٹھ گیا۔(4)
ریا کار کا انجام:
(31-5030)…حضرتِ سیِّدُناعدی بن حاتم طائی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ شہنشاہِ کون ومکاں، رحمتِ عالمیاںصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: قیامت کے دن کچھ لوگوں کو جنت کی طرف جانے کا 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… مسنداحمد ،مسند عبد الله بن عمرو بن عاص ،۲/ ۶۹۱ ،حدیث: ۷۱۰۷
2… بخاری، کتاب المناقب ،باب علامات النبوة فی الاسلام ،۲/ ۴۹۹ ،حدیث: ۳۵۹۵ ،بتغیر
	بخاری ،کتاب التوحید ،با ب کلام الرب عزوجل یو م القیامة...الخ ، ۴/ ۵۷۸ ،حدیث: ۷۵۱۲
3… بخاری ،کتاب المناقب ، باب علامات النبوة فی الاسلام ،۲/ ۴۹۹ ،حدیث: ۳۵۹۵
4…شعب الایمان، باب فی مقاربة اھل...الخ، فصل فی قیام المرء لصاحبہ ٖ ،۶/ ۴۶۷ ، حدیث: ۸۹۳۱