Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
161 - 475
آخرت کا ثواب و عذاب:
(5024)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن عَمْرو بن عاصرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ روایت کرتے ہیں کہ پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:فرشتےبارگاہ الٰہی میں عرض کرتےہیں:اےہمارے ربّ! تو نے اپنے مومن بندے سے دنیا کو لپیٹ لیا اوراسے آزمائشوں میں مبتلا کر دیا حالانکہ وہ تجھ پر ایمان رکھتا ہے،ربّ تعالیٰ ارشادفرماتا ہے: اس  مومن کے اجر و ثواب سے پردے ہٹا دو۔پس جب وہ اس کا اجروثواب دیکھتےہیں توکہتےہیں:یاربّ!دنیاکی تکالیف تواس کےلیےکوئی ضررہی نہیں۔پھرعرض کرتےہیں:یاربّعَزَّ  وَجَلَّ! تو نے اپنے کافر بندے سے بلاؤں کو پھیر دیا اور اس کے لیے دنیا کو کشادہ کر دیا حالانکہ وہ تیرا انکار کرتا ہے۔ ربّ تعالیٰ حکم فرماتا ہے: اس کے عذاب سے پردے ہٹا دو۔چنانچہ جب وہ اس کا عذاب دیکھتے ہیں تو عرض کرتے ہیں: یاالٰہی! دنیا  میں اس نے جو بھی پایا اسے اس کا کوئی فائدہ ہی نہیں۔(1)
	اس حدیث کے ایک راوی حضرتِ سیِّدُنا محمد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: میں نےیہ حدیث حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن نُمَیررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے بیان کی تو انہوں نےفرمایا: میں کئی بارحضرتِ سیِّدُنا امام اعمش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے اس بارے میں پوچھ چکا ہوں لیکن انہوں نے مجھے یہ حدیث بیان نہیں کی بلکہ فرمایا: جب سوال زیادہ ہو تو انکار بھی زیادہ ہوتا ہے۔
(5025)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن عمرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہروایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: مؤذن اذان دیتا ہےاور کچھ لوگ نماز قائم کرتے ہیں مگر وہ ایمان والے نہیں(اس سے مراد منافقین ہیں کیونکہ ان کے دل ایمان سے خالی ہوتے ہیں)۔ (2)
ریاکار کی تباہی:
(5026)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن عَمْرورَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسےمروی ہےکہ غریبوں کےغم گسار،بےکسوں کےمددگارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:جولوگوں کواپناعمل سنائےتواللہ عَزَّ  وَجَلَّاپنی 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… مصنف ابن ابی شیبة،کتاب الزھد ،حیثمة بن عبد الرحمٰن ،۸/ ۲۳۲ ،حدیث: ۶ ،دون ”وقد كفر بك“
2… جمع الجوامع ،حرف الیاءمن قسم الاقوال ،۹/ ۲۰۵ ،حدیث: ۲۸۲۳۸