Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
160 - 475
ہے:كَفٰى بِالْمَرْءِ اِثْمًا اَنْ يَحْبِسَ عَلٰى مَنْ يَمْلِكُ قُوتَهٗیعنی آدمی کے  گناہ گار ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ جس کا خرچ اس کے ذمے ہے اسے روک لے۔ (1)
جنت میں داخلے کا طریقہ:
(5021)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن عَمْرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں:پیارے آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:جسے   جہنم سے دور کیا جانا اور جنت میں داخل کیا جانا خوش کرے  اسے چاہیے کہ جب اسے موت آئے تو وہ یہ گواہی دینے والا ہو کہاللہ عَزَّ  وَجَلَّکے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) اس کے بندے اور رسول ہیں اور لوگوں کے ساتھ اس طرح پیش آئے جس طرح اپنے ساتھ پیش آنا پسند کرتا ہے۔(2)
ایک مہینے میں ختم قرآن:
(5022)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن عَمْرورَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں:حضور نبی اکرم،نورِ مُجَسَّمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے مجھےارشاد فرمایا:ایک مہینے میں قرآن پاک ختم کرو۔ میں نے عرض کی: مجھے اس سے جلدی پر بھی قوت ہے۔ ارشاد فرمایا: تو تین دن میں ختم قرآن کر لیا کرو۔(3)
چار لوگوں سے قرآن پڑھو:
(5023)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عمرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں: میں اس دن سے ابھی تک حضرتِ عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے محبت کرتا ہوں جب سے حضور نبی رحمت، شَفیعِ اُمَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے آپ کانام پہلے لیتے ہوئے ارشاد فرمایا:  چار لوگوں سے قرآن پڑھو: اِبْنِ اُمِّ عَبْد (یعنی عبداللہ بن مسعود)، اُبَیْ بن کَعْب، مُعاذ بن جبل اورابو حذیفہ کے آزاد کردہ غلام سالم سے(عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان)۔ (4)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… مسلم ، کتاب الزکاة ، باب الفضل النفقة علی العیال...الخ، ص ۴۹۹، حدیث: ۹۹۶
2… ابن ماجہ ،کتاب الفتن، باب  ما یکو ن من الفتن،۴/ ۳۳۲ ،حدیث :۳۹۵۶ ،بتغیر
	معجم اوسط ، ۳/ ۳۲۷ ،حدیث: ۴۷۴۱
3… ابو داؤد ،کتاب شھر رمضان، باب فی کم یقرء القراٰن، ۲/ ۷۸ ،حدیث: ۱۳۹۱
4… بخاری ، کتاب فضائل اصحاب النبی ،باب مناقب سالم مولٰی ابی حذیفةرضی الله عنه،۲/ ۵۴۸،حدیث:۳۷۵۸