Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
157 - 475
ایک حضرتِ سیِّدُنا خیثمہ اور دوسرے حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَا۔
(5012)…حضرتِ سیِّدُنانعیم بن ابو ہندرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: میں نے حضرتِ سیِّدُنا خیثمہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے جنازے میں حضرتِ سیِّدُناابووائلرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو دیکھا کہ آپ دونوں ہاتھ سر پر رکھے رو رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں: ہائے! ہماری زندگی، ہائے! ہماری زندگی۔
نیک ہم نشین:
(14-5013)…حضرتِ سیِّدُنا خیثمہ بن ابو سَبْرہ جُعْفی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں: میں مدینے گیا تو میں نے دعا کی: اے اللہ! مجھے نیک ہم نشین عطا فرما۔حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْمُبِیْنفرماتے ہیں: میں نے  دعا کی: اے اللہ! مجھے سچا ہم نشین عطا فرما۔لہٰذا اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے حضرتِ سیِّدُناابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو میرا ہم نشین بنا دیا، میں ان کے پاس بیٹھا اور عرض کی: میں نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّسے دعا کی تھی کہ مجھے سچا ہم نشین عطا فرمالہٰذا اس نے آپ کو میرا ہم نشین بنایاہے۔
	حضرتِ سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا: تم کہاں کے رہنے والے ہو؟ میں نے عرض کی: بھلائی اور علم کی تلاش میں کوفہ سے آیا ہوں۔ حضرتِ سیِّدُناابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا: تم مجھ سے پوچھنے آئے ہو حالانکہ تمہارے پاس صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان میں سے بہترین علما بلکہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے چچازاد امیرالمؤمنین حضرت علی بن ابو طالبرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبھی موجود ہیں، تم میں مستجابُ الدعوات حضرت سعد بن مالکرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہہیں،پیارےآقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکاتکیہ اٹھانےوالےحضرتعبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہموجودہیں،تم میں حضرت حذیفہ بن یمانرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہہیں جو کہ حضورکےراز دار ہیں، تم میں حضرت عماربن یاسررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ہیں جن کےحق میں شیطان سےپناہ کااعلاناللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے زبانِ رسول پر جاری فرمایااورتم میں حضرت سلمان فارسیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبھی ہیں جودوکتابوں(کاعلم رکھنے)والے ہیں۔
	 حضرتِ سیِّدُنا قتادہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں:دو کتابوں سے مرادانجیل اورقرآن پاک ہیں۔
(5015)…حضرتِ سیِّدُنا خیثمہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: میں تیرہ صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے ملا ہوں میں نے ان میں سے ایک کو بھی نہیں دیکھا جس نے خضاب استعمال کیا ہو۔