Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
156 - 475
خوشخبری کس کے لئے؟
(5006)…حضرتِ سیِّدُناخَیْثَمَہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:ایک عورت حضرتِ سیِّدُناعیسٰی عَلَیْہِ السَّلَام کے پاس سے یہ کہتی ہوئی گزری: خوشخبری ہے! خوشخبری ہےاس پیٹ کے لیے جس نے آپ کو اٹھایا اور اس چھاتی کے لیے جس نے آپ کو دودھ پلایا۔ حضرتِ سیِّدُنا عیسٰی عَلَیْہِ السَّلَامنے ارشاد فرمایا: بلکہ خوشخبری اس کے لیے ہے جس نے کتابُ اللہکو پڑھا اور اس کے احکام پر چلا۔
مالدار جنت میں نہیں جائے گا:
(5007)…حضرتِ سیِّدُناخیثمہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:حضرتِ سیِّدُناعیسٰیعَلَیْہِ السَّلَامنےاپنے حواریوں میں سے ایک مالدار شخص کو حکم دیا کہ اپنے مال سے صدقہ کرو، اسے یہ بات پسند نہ آئی چنانچہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے ارشاد فرمایا: مالدار جنت میں نہیں جائے گا(یعنی وہ مالدار جو اپنے مال کا حق ادا نہیں کرتا)۔
ایک لمحے میں بچے بوڑھے ہو جائیں گے:
(5008)… اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا فرمان ہے: یَوْمًا یَّجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِیۡبَۨا﴿۱۷﴾٭ۖ  (پ۲۹،المزمل:۱۷)	
ترجمۂ کنز الایمان: اس دن سےجو بچوں کو بوڑھا کر دے گا۔
	اس کی تفسیر میں حضرتِ سیِّدُناخیثمہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: قیامت کے دن ایک منادی ندا کرے گا: ہر ہزار میں سے نو سو نناوے جہنم میں جائیں گے پس اسی خوف سے بچےبوڑھے ہو جائیں گے۔
(5009)…حضرتِ سیِّدُنا امام اَعْمَش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: حضرتِ سیِّدُناخیثمہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہاور ہمارے دیگر اصحاب نے فرمایا: تم میں سے کوئی بھی شیطان کو خود پر جری مت کرے۔
(5010)…حضرتِ سیِّدُنا خیثمہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا: جب تو کوئی چیز مانگے اور وہ تجھے مل جائےتو اس دن اللہ عَزَّ  وَجَلَّسے جنت مانگ لے ہو سکتا ہے وہ دن تیرے لیے قبولیت کا ہو۔
دو ہی شخص پسند تھے:
(5011)…حضرتِ سیِّدُنا طلحہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا: مجھے کوفہ میں سب سے زیادہ دو ہی شخص پسند تھے