ہے: انہیں اس کافر کو دیا جانے والا عذاب دکھاؤ، چنانچہ جب وہ اس کا عذاب دیکھ لیتے ہیں تو عرض کرتے ہیں: یارب! دنیا میں اس نے جو بھی پایا اسے تو اس کا کوئی نفع نہیں۔
(5003)…حضرتِ سیِّدُنا خیثمہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: حضرتِ سیِّدُناسلیمان عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نےارشاد فرمایا: ہم نے زندگی کی ہر نرمی اور آسانی کا تجربہ کیا ہے اور سب سے کمتر ہی کو کافی پایا ہے۔
موت کی جگہ معین ہے:
(5004)… حضرتِ سیِّدُناشہر بن حَوْشَبرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:ایک مرتبہ سیِّدُناملک الموت عَلَیْہِ السَّلَامحضرتِ سیِّدُناسلیمان عَلَیْہِ السَّلَام کے پاس آئے اورآپ کے قریب بیٹھے ہوئے ایک شخص کو مسلسل دیکھتے رہےپھر باہر چلے گئے،اس شخص نے حضرتِ سیِّدُناسلیمان عَلَیْہِ السَّلَام سے پوچھا:یہ کون تھے؟آپ نے فرمایا: یہ ملک الموت عَلَیْہِ السَّلَام تھے۔اس نے کہا:میں نے ان کی طرف دیکھا تووہ مجھے یوں دیکھ رہے تھے جیسے مجھے ہی لینے آئے ہوں۔آپعَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا:اب تم کیاچاہتےہو؟اس نے کہا: میں چاہتاہوں کہ آپ ان سے مجھے بچا لیں اور ہوا کو حکم دیں کہ وہ مجھے ہِنْد کےکسی دُوردراز علاقہ میں پہنچادے۔حکم سنتے ہی ہوا نے اسے ہندپہنچادیا،حضرتِ سیِّدُناملک الموتعَلَیْہِ السَّلَامجب دوبارہ آئےتوسیِّدُناسلیمانعَلَیْہِ السَّلَامنےپوچھا:تم میرے قریب بیٹھے شخص کو مسلسل کیوں دیکھ رہے تھے؟انہوں نےعرض کی: مجھے اس پر حیرانگی ہورہی تھی کہ مجھےحکم یہ ملاتھا کہ کچھ دیر بعد اس کی رُوح ہند میں قبض کروں حالانکہ وہ آپ کے پاس بیٹھاتھا۔
مرنے والوں کی فہرست:
(5005)…حضرتِ سیِّدُناخَیْثَمَہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:حضرتِ سیِّدُناملک الموتعَلَیْہِ السَّلَام حضرتِ سیِّدُنا سلیمان عَلَیْہِ السَّلَامکے دوست تھے۔ایک مرتبہ حاضر ہوئےتوحضرتِ سیِّدُناسلیمان عَلَیْہِ السَّلَامنے پوچھا: آخر کیا بات ہے کہ تم ایک گھر میں آتے ہو تو سب کی روح قبض کر لیتے ہو اور ان کے پڑوسیوں میں سے ایک کی بھی روح قبض نہیں کرتے؟ حضرتِ سیِّدُنا ملک الموتعَلَیْہِ السَّلَامنے عرض کی: اس بات کو میں آپ سے زیادہ نہیں جانتا کہ کس کی روح قبض کرنی ہے ، میں تو عرش کے نیچے ہوتا ہوں پس وہاں مجھے ایک فہرست دی جاتی ہے جس میں مرنے والوں کے نام ہوتے ہیں۔