Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
154 - 475
باندی اورنہ ہی کوئی ٹھکانا تھا، جہاں رات ہوتی وہیں بسر کر لیتے اور جب جدا ہونے لگتے تو حضرتِ سیِّدُنا یحییٰعَلَیْہِ السَّلَام حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَامسے کہتے: مجھے نصیحت کیجئے،وہ فرماتے:غصہ نہ کرنا۔ حضرتِ سیِّدُنا یحییٰعَلَیْہِ السَّلَامکہتے: یہ تو مجھ سے نہیں ہو سکے گا۔ آپ عَلَیْہِ السَّلَامفرماتے: مال ذخیرہ نہ کرنا۔ حضرتِ سیِّدُنا یحییٰ عَلَیْہِ السَّلَامکہتے: ہاں اس  کی کوشش  میں کر سکتا ہوں۔  
(4999)…حضرتِ سیِّدُناخیثمہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا: بے شک اللہ عَزَّ  وَجَلَّشیطان کو انسان سے کئی گھروں تک دور پھینک دیتا ہے۔
(5000)… حضرتِ سیِّدُناخیثمہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا: مومن کےلیےخوشخبری ہے کہ اولاد کی صورت  میں کس طرح اس کی حفاظت کی جاتی ہے۔
شہد سے میٹھی چیز:
(5001)…حضرتِ سیِّدُنا خیثمہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے پوچھا گیا:وہ کونسی چیز ہے جو تنگی اور فراخی دونوں میں خوب پھولتی ہے؟ اور کونسی چیز ہے جو تنگی اور فراخی دونوں میں کمزرو ہو جاتی ہے؟ آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا: جو تنگی اور فراخی دونوں میں پھولے (خوش رہے) وہ ہے مومن کہ جب اسے دیا جاتا ہے تو شکر کرتا ہے اور جب آزمائش میں مبتلا کیا جائے تو صبر کرتا ہےاور تنگی و فراخی دونوں میں کمزور ہونے والا کافر ہے کہ جب دیا جائے تو شکر نہیں کرتا اور جب مصیبت میں مبتلا ہو تو صبر نہیں کرتااور ایک چیز جو شہد سے زیادہ میٹھی ہے اور اس کی مٹھاس کبھی نہیں جائے گی  وہ ہے محبت جو اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے مسلمانوں کے درمیان رکھی ہے۔ 
مومن پر دنیا تنگ کیوں؟
(5002)…حضرتِ سیِّدُنا خیثمہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: فرشتے بارگاہ الٰہی میں عرض کرتے ہیں: اے ہمارے رب! تو نے اپنے مومن بندے سے دنیا کو لپیٹ لیا اوراسے آزمائشوں میں مبتلا کر دیا، رب تعالیٰ  دوسرےفرشتوں سے فرماتا ہے:  انہیں میرے اس بندے کا ثواب دکھاؤ۔ پس جب وہ اس کا ثواب دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں: یارب! دنیا کی تکالیف تو اس کے لیے کوئی ضرر ہی نہیں۔ پھر عرض کرتے ہیں: یارب! تو نے اپنے کافر بندے سے بلاؤں کو پھیر دیا اور اس کے لیے دنیا کو کشادہ کر دیا۔ رب تعالیٰ دوسرے فرشتوں کو حکم فرماتا