Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
153 - 475
تَعَالٰی عَلَیْہکوتکلیف دیا کرتے تھے،ایک دن حضرتِ سیِّدُنا خیثمہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا: یہ لوگ مجھے تکلیف دیتے ہیں حالانکہ بخدا! ان میں سے جب بھی کسی نے مجھے اپنے کسی کام کے لیے بلایا تو میں نے اس کا کام کیا اور پھر بھی اگر انہیں کوئی تکلیف پہنچے گی تو میں اسے دور کرنے ضرور جاؤں گا، میں جانتا ہوں یہ لوگ مجھے کالے کتے سے بھی زیادہ ناپسند کرتے ہیں مگر یاد رکھو! منافق کبھی بھی مومن سے محبت نہیں کرتا۔
عبادت کے لئے فارغ ہو جا:
(4995)…حضرتِ سیِّدُناخیثمہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےفرمایا:تورات میں لکھاہے:اےاِبْنِ آدم!میری عبادت کے لیے فارغ ہو جا۔حضرتِ سیِّدُنا فضیلرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے یہ اضافہ کیا کہ’’ میری عبادت کی طرف بڑھ میں تیرے دل کو غنا سے بھر دوں گا اور تیری محتاجی دور کر دوں گا اگر تو نے ایسا نہ کیا تو میں تیرے دل کو فکروں میں مشغول کر دوں گا اور تیری محتاجی بھی دور نہیں کروں گا۔‘‘
شیطان پر غلبہ:
(4996)…حضرتِ سیِّدُناخیثمہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانفرمایا کرتے کہ شیطان کہتا ہے: انسان مجھ پر کیسے غلبہ پا سکتا ہے حالانکہ جب وہ خوش ہوتا ہے تو میں اس کے دل میں ہوتا ہوں اور جب وہ غصے میں ہوتو میں اس کے سر میں گھس جاتا ہوں۔
(4997)…حضرتِ سیِّدُنا خیثمہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرمایا کرتے تھے:شیطان اس وقت تک انسان پر غالب نہیں آسکتا جب تک انسان یہ تین کام نہ کرے:(۱)…غیر کا مال ہتھیا لینا(۲)…غیر کا حق روک لینا اور(۳)…  مال کو غیر حق میں خرچ کرنا۔
مال جمع نہ کرنا:
(4998)…حضرتِ سیِّدُنا خیثمہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ بن مریم اور حضرتِ سیِّدُنا یحییٰ بن زکریا عَلَیْہِمَا السَّلَامخالہ زاد بھائی تھے،حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰعَلَیْہِ السَّلَاماُون  اورحضرتِ سیِّدُنایحییٰعَلَیْہِ السَّلَام پَشَم کا لباس پہنا کرتے تھے، ان دونوں میں سے کسی کےپاس بھی  کوئی دینارتھا نہ درہم، کوئی غلام نہ کوئی