Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
152 - 475
زوجہ نے کہا:  ڈیڑھ دانق یا دو دانق۔آپ نے فرمایا: پانی میں لے آتا ہوں۔ چنانچہ آپ مشکیزہ بھر لائے اور فرمانے لگے: تم نے اس کی جتنی اجرت پانی بھرنے والے کو دینی تھی اتنی کوئی مسکین آئے تو اسے دے دینا۔
(4989)…حضرتِ سیِّدُنا خیثمہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکا مشکیزہ پھٹ گیا، آپ اسے لے کر موچی کے پاس گئے تو اس نے اسے سینے کے بدلے ایک صاع کھجوریں مانگیں،آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے مشکیزہ خود ہی سی لیا اور ایک صاع کھجوریں صدقہ کر دیں۔
تم زیادہ عزیز ہو:
(4990)…حضرتِ سیِّدُنااعمش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: مجھے حضرتِ سیِّدُناخیثمہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے بلایا، جب میں ان کے گھر گیا تو وہاں جبے اور دستار والے لوگوں کا قافلہ  دیکھ کر میرا دل جلا لہٰذا میں واپس آگیا، اس کے بعد جب حضرتِ سیِّدُنا خیثمہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی مجھ سے ملاقات ہوئی تو فرمانے لگے: تم آئے کیوں نہیں؟ میں نے کہا: میں آیا تھا لیکن دستار، جبوں والوں کو دیکھ کر میرا دل جلا تو میں واپس چلا گیا۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا: خدا کی قسم! تم مجھے ان سے زیادہ عزیز ہو۔ مزید فرماتے ہیں: جب ہم حضرتِ سیِّدُناخیثمہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے پاس جاتے تو وہ اپنی چارپائی کے نیچے سے ٹوکری نکال کر ہمارے سامنے رکھ دیتے اور فرماتے:یہ کھاؤ،وَاللہ! مجھے اس کی کوئی خواہش نہیں یہ میں نے صرف تمہارے لیے ہی بنایا ہے۔
(4991)…حضرتِ سیِّدُناخیثمہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے وصیت فرمائی کہ مجھے مسلمان فقرا کے قبرستان میں دفن کرنا۔
(4992)…حضرتِ سیِّدُنا خیثمہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا: خدا کی قسم! مومن کبھی بھی منافق سے محبت نہیں کرتا۔
(4993)…حضرتِ سیِّدُناخیثمہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےفرمایا:تم قرآن پاک میں پڑھتےہو:یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا
یعنی اے ایمان والو!۔ تورات میں اس کی جگہ یوں فرمایا گیا ہے: یٰۤاَیُّہَا الْمَسٰکِیۡنُ یعنی اے مسکینو!۔
منافق محبت نہیں کرتا:
(4994)…حضرتِ سیِّدُناامام اعمشرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں: کچھ لوگ حضرتِ سیِّدُناخیثمہرَحْمَۃُ اللہِ