فرمایا: میں ایک ایسے شخص کے گھر کو جانتا ہوں جو تمنا کرتا ہے کہ سال میں دو مرتبہ موت آئے۔ حضرتِ سیِّدُنا طلحہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکہتے ہیں: میرا خیال ہے وہ شخص آپ ہی ہیں اور اپنے بارے میں ہی فرما رہے ہیں۔
بڑی خرابی کیا ہے؟
(4984)…ایک مرتبہ حضرتِ سیِّدُناخیثمہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ حضرتِ سیِّدُنا مالک بن دثار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّار سے ملے تو پوچھا: آپ موت کو کتنا پسند کرتے ہیں؟ حضرتِ سیِّدُنا مالک بن دثار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارنے کہا: میں موت کو پسند ہی نہیں کرتا۔ آپ نے فرمایا: یہی تو تمہارے اندر بڑی خرابی ہے۔
(4985)…حضرتِ سیِّدُنا خیثمہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان اس شخص پر رشک کرتے تھے جوکسی نیک عمل مثلاً: حج، عمرہ، جہاد یا ماہِ رمضان کے روزے کی حالت میں انتقال کر جائے۔
ہرتین دن میں ختم قرآن:
(4986)…حضرتِ سیِّدُنامحمد بن خالدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْخَالِقفرماتے ہیں: حضرتِ سیِّدُناخیثمہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے بارے میں کسی کو نہیں معلوم تھا کہ آپ کی تلاوت قرآن کیسی ہے حتّٰی کہ آپ بیمار ہوئے تو آپ کی بیوی آپ کے پاس آکر بیٹھیں اور رونے لگیں، آپ نے فرمایا: کیوں روتی ہو؟ موت تو آنی ہی ہے۔آپ کی زوجہ نے کہا: آپ کے بعد مجھ پر سب مرد حرام ہیں(یعنی میں شادی نہیں کروں گی)۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا: میں تم سے یہ سب کچھ نہیں چاہتا،مجھے تو بس اپنےبھائی محمد بن عبدالرحمٰن کا خوف ہے کیونکہ وہ شراب پیتا ہے اور فاسق آدمی ہے،مجھے یہ بات ناپسند ہے کہ وہ میرے مرنے کے بعد میرے گھر میں شراب پیئے جبکہ میں نے یہاں ہر تین دن میں ایک ختم قرآن کیا ہے۔
(4987)…حضرتِ سیِّدُنامحمدبن خالدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْخَالِقفرماتےہیں:حضرتِ سیِّدُناخیثمہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ہر تین دن میں ایک ختم قرآن کیاکرتے تھے۔
صدقہ کرنے کا شوق:
(4988)…ایک مرتبہ حضرتِ سیِّدُناخیثمہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی زوجہ نے خادمہ سے کہا: مشکیزہ پانی بھرنے والے کو دے دو۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا: تم لوگ اس پانی بھرنے والے کو کتنی اجرت دیتے ہو؟