اس کی قمیص یا چادر کہیں سے پھٹی ہوتی یا کوئی فقر وغیرہ ظاہر ہوتا تو جب وہ واپس جانے کے لیے دروازے سے باہر نکلتا تو آپ دوسرے دروازے سے اس کے پیچھے نکل جاتے اس سے ملتے اور کچھ درہم دے کر فرماتے:قمیص خرید لینا، چادر خرید لینا، اپنی کوئی ضرورت پوری کر لینا۔
(4977)…حضرتِ سیِّدُناامام اعمشرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: میں نے حضرتِ ابراہیم نَخَعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیپر سفید لباس دیکھا تو اس کے متعلق پوچھا لیا،انہوں نے کہا: یہ مجھے حضرت خیثمہ نے پہنایا ہے۔
(4978)…حضرتِ سیِّدُناامام اعمشرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:حضرتِ سیِّدُناخیثمہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ جب مسجد آتے تو ان کی جیب میں چند تھیلیاں ہوتیں(جن میں درہم ہوتے)، اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھ جاتے اور جب کسی دوست کی قمیص یا چادر پھٹی ہوئی دیکھتے تو جب وہ مسجد سے نکلنے لگتا تو آپ دوسرے دروازے سے نکل کر اس کے سامنے پہنچ جاتے اور اسے تھیلی دیتے ہوئے کہتے: میرے بھائی! یہ تھیلی لے لو اس سے چادر خرید لینا،قمیص خرید لینا۔
درہم کی تھیلی:
(4979)…حضرتِ سیِّدُناعَلاء بن مُسَیَّبرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:حضرتِ خیثمہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ دراہم کی تھیلیاں اپنے پاس رکھا کرتے تھے اور کافی خوشحال بھی تھے۔ آپ مسجد میں بیٹھ جایا کرتے اور جب اپنے کسی دوست کو پھٹے ہوئے یا پرانے کپڑوں میں دیکھتے تو اس کے پاس جا کر ایک تھیلی اسے دے دیتے۔
غلام خریدکر دے دیا:
(4980)…حضرتِ سیِّدُناامام اعمشرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:حضرتِ سیِّدُنامسیب بن رافعرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تو آپ نے ان کی زوجہ کو چھ سو درہم میں ایک غلام خرید کر دے دیا۔
(4981)…حضرتِ سیِّدُنااعمشرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:سیِّدُناخیثمہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ حضرتِ مسیب بن رافع رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکو ہر مہینے50درہم دیتے تھے اور انہیں ایک غلام بھی خرید کر دے رکھا تھا۔
سال میں دو مرتبہ موت:
(83-4982)…حضرتِ سیِّدُناطلحہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: حضرتِ سیِّدُنا خیثمہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے