قیامت کی نشانی:
(4968)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہ اور حضرتِ سیِّدُنا ابو موسیٰ اَشْعری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت ہے کہ صادق وامین آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:قیامت سے کچھ عرصہ پہلے کا زمانہ ایسا ہو گا کہ اس میں جہالت چھا جائے گی، علم اٹھا لیا جائے گااور اس میں ہَرْج کی کثرت ہو گی اور ہرج ’’قتل‘‘ کو کہتے ہیں۔(1)
عاشقانِ رسول کو خوشخبری:
(4969)…حضرتِ سیِّدُنا ابو موسیٰ اشعری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:اَلْمَرْءُ مَعَ مَنْ اَحَبَّ یعنی آدمی اس کے ساتھ ہو گا جس سے محبت کرتا ہے۔(2)
(4970)…حضرتِ سیِّدُنا ابو موسیٰ اشعری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہروایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم، نور مجسم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشاد فرمایا: ان درہم ودینار نے تم سے پہلے والوں کو ہلاک کیا ہے اور میں دیکھ رہا ہوں کہ یہ تمہیں بھی ہلاکت میں ڈالنے والے ہیں۔(3)
بے عمل واعظ کو عذاب:
(4971)…حضرتِ سیِّدُنااسامہ بن زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ شافعِ محشر، ساقیِ کوثر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: روز قیامت ایک واعظ کو لایا جایا گا اور جہنم میں ڈال دیا جائے گا وہ وہاں اپنی آنتوں کو ایسےلیے پھرے گاجیسے گدھا چکی کے گرد گھومتا ہے، اس سے کہا جائے گا: کیا تو نیکی کا حکم دیتا اور برائی سے منع نہ کرتا تھا؟ وہ کہے گا: کیوں نہیں! لیکن میں خود عمل نہیں کرتا تھا۔(4)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… بخاری،کتاب الفتن، باب ظھور الفتن، ۴/ ۴۳۲،حدیث :۷۰۶۲ ،۷۰۶۳
2… بخاری، کتاب الادب،باب علامة حب الله...الخ، ۴/ ۱۴۷ ،حدیث: ۶۱۶۸ ،عن ابن مسعود رضى الله عنه
3…معجم کبیر، ۱۰/ ۹۵ ،حدیث: ۱۰۰۶۹،عن ابن مسعود رضى الله عنه
4… بخاری، کتاب الفتن ، باب الفتنة التی تموج کموج البحر،۴/ ۴۴۳ ،حدیث: ۷۰۹۸،بتغیر