حضرتِ سیِّدُناامام اَعْمشرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی روایت میں یہ بھی ہے کہ’’پھرآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم وہاں سے ہٹے آپ کو پانی پیش کیا گیا تو آپ نے وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا۔‘‘(1)
منافق کا رونا:
(4965)…حضرتِ سیِّدُناحذیفہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہروایت کرتے ہیں کہ حضور نبی رحمت، شفیعِ امت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےارشادفرمایا:بُكَاءُ الْمُؤْمِنِ فِیْ قَلْبِهٖ وَبُكَاءُ الْمُنَافِقِ مِنْ هَامَتِهٖیعنی مومن کا رونا دل میں ہوتا ہے اور منافق کا رونا چہرے سے ہی ہوتا ہے۔(2)
زنا کے نقصانات:
(4966)…حضرتِ سیِّدُناحذیفہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ تاجدارِ رسالت، مالکِ جنتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشاد فرمایا: زنا سے بچو کیونکہ اس میں چھ بری باتیں ہیں تین دنیا میں اور تین آخرت میں،دنیا کی تین یہ ہیں:(۱)…زنا چہرے کی رونق ختم کر دیتا(۲)… محتاجی لاتا اور(۳)…رزق میں کمی کرتا ہے۔ آخرت کی تین یہ ہیں:(۱)…اللہ عَزَّ وَجَلَّکی ناراضی کو دعوت دیتاہے(۲)…حساب وکتاب برے طریقے سے ہو گااور(۳)… ہمیشہ جہنم میں رہنا پڑے گا۔(3)
بے عمل کے لئے ہلاکت:
(4967)…حضرتِ سیِّدُناحذیفہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں کہ تاجدارِ نَبُوَّت، شہنشاہِ رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:وَيْلٌ لِمَنْ لَا يَعْلَمُ وَوَيْلٌ لِمَنْ عَلِمَ ثُمَّ لَا يَعْمَلیعنی ہلاکت ہے اس کے لیے جوعلم حاصل نہیں کرتا اور ہلاکت ہے اس کے لیے جوحاصل تو کرتا ہے پھر عمل نہیں کرتا۔ (4)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…بخاری، کتاب الوضوء،باب البول قا ئما وقاعدا، ۱/ ۹۸،حدیث:۲۲۴
مصنف عبد الرزاق،کتاب الطھارة،باب المسح علی الخفیین،۱/ ۱۵۲،حدیث:۷۵۱
2… معجم صغیر،۱/ ۲۶۳،حدیث:۷۴۶
3… معجم اوسط،۵/ ۲۰۹ ،حدیث:۷۰۹۶،بتغیر عن ابن عباس رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا
4… کنزالعمال،کتاب العلم من قسم الاقوال ،الباب الثانی،۱۰/ ۸۶،حدیث:۲۹۰۳۶