Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
144 - 475
 اتنے میں ایک سوار آیا اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے پاس پہنچ کر سواری سے اترا اور عرض کی: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! میں نو میل کی مسافت سے آپ کے پاس حاضر ہوا ہوں، اپنی سواری کو تھکا دیا، رات بھر جاگتا رہا اور دن بھر پیاسا رہا، میں آپ سے ان دو باتوں کے بارے میں پوچھنے آیا ہوں جنہوں نے مجھے سونے سے باز رکھا۔آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا: تمہارا نام کیا ہے؟ اس نے کہا: زَیْدُ الْخَیْل۔آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: بلکہ اب تم زیدُ الْخَیْر ہو۔پوچھو  اس  سے پہلے بھی بہت سے مشکل  مسائل پوچھے جاچکے ہیں۔ اس نے عرض کی: جس شخص کے بارے میںاللہ عَزَّ  وَجَلَّبھلائی کا ارادہ کرے اور جس کے بارے میں نہ کرے اس میں ربّ تعالیٰ کی نشانی کیا ہے؟ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے پوچھا: تم نے صبح کیسی کی؟ اس نے کہا: میں نے اس حال میں صبح کی کہ بھلائی اور بھلائی کرنے والوں کو پسند کرتا تھا، اگر وہ بھلائی میں نے کر لی تو مجھے ثواب کا یقین ہو گیا اور اگر نہ کر سکا  تو اس کے لیے غمگین رہا۔آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: اللہ عَزَّ  وَجَلَّکی یہی نشانی ہے اس شخص میں جس سے  ربّ تعالیٰ نے بھلائی کا ارادہ فرمایا ہے اور جس کے لیے بھلائی کا ارادہ نہیں فرمایا اس میں نشانی یہ ہے کہ  اگر وہ تمہارے لیے بھلائی کے علاوہ کسی چیز کا ارادہ فرماتا تو اسے تمہارے لیے آسان کر دیتا پھر وہ یہ پروا بھی نہ فرماتا  کہ تم کس جگہ ہلاک ہوتے ہو۔(1)
(4959)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں: سرکار دوجہاں، سرورِذیشاں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: عنقریب ایسا زمانہ آئےگا کہ لوگ مسجدوں میں حلقے بنا کر بیٹھیں گے اور ان  کا مقصود دنیا ہی ہو گی  تم ان کے ساتھ مت بیٹھنا کیونکہ انہیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّسے کوئی سروکار نہیں۔(2)
خواہشات کے پیروکار:
(4960)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں کہ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ان لوگوں کا کیا حال ہو گا جو آسودہ حالوں کو عزت دیں گے عبادت 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…معجم کبیر، ۱۰/  ۲۰۲، حدیث:۱۰۴۶۴، بتغیر قلیل
	کنز العمال،کتاب الفراسة من قسم الاقوال، ۱۱/ ۴۸ ،حدیث: ۳۰۸۰۶،بتغیر قلیل
2…معجم کبیر،۱۰/ ۱۹۸ ،حدیث: ۱۰۴۵۲، بتغیر قلیل