اسے پس پشت ڈال دیا یہ اسے جہنم میں پھینک دے گا۔(1)
سخی سے درگز کرو:
(4955)…حضرتِ سیِّدُناابن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتےہیں:حضورنَبیّ رحمتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےارشادفرمایا:سخی کی غلطی سےدرگزکروکیونکہ وہ جب بھی لغزش کرتاہےاللہ عَزَّ وَجَلَّاس کاہاتھ پکڑلیتا ہے۔(2)
(4956)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں: شفیْعِ محشر، ساقِیِ کوثر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:لَشِبْرٌ مِّنَ الْجَنَّةِ خَيْرٌ مِّنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا یعنی: جنت میں سے ایک بالشت بھر دنیا اور جو کچھ دنیا میں ہے اس سب سے بہتر ہے۔(3)
لوگوں کی شفاعت:
(4957)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں:حضور نبی اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے یہ آیت مبارکہ پڑھی: لِیُـوَفِّیَہُمْ اُجُوْرَہُمْ وَ یَزِیۡدَہُمۡ مِّنۡ فَضْلِہٖ (پ۲۲،فاطر:۳۰)
ترجمۂ کنز الایمان: تاکہ ان کے ثواب انہیں بھرپور دے اور اپنے فضل سے اور زیادہ عطا کرے۔
پھر ارشادفرمایا: ان کا ثواب یہ ہے کہ انہیں جنت میں داخل کرے گا۔ اور ’’اپنے فضل سےاورزیادہ عطا کرے‘‘اس سے مراد ان لوگوں کے لئے شفاعت ہے جن پر جہنم واجب ہو چکا اور ان کی شفاعت وہ لوگ کریں گے جن کے ساتھ دنیا میں انہوں نے بھلائی کی تھی۔(4)
اہم سوال وجواب:
(4958)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں: ہم بارگاہ رسالت میں بیٹھے تھے کہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… مصنف عبد الرزاق،کتاب فضائل القراٰن،باب تعلیم القراٰن و فضلہٖ،۳/ ۲۲۹ ،حدیث: ۶۰۳۰بتغیر قلیل
2… معجم اوسط،۴/ ۲۰۰،حدیث: ۵۷۱۰
3… ابن ماجہ،کتاب الزھد ،باب صفة الجنة،۴/ ۵۳۴،حدیث: ۴۳۲۹، بتغیر قلیل ،عن ابی سعید الخدری رضی الله عنه
4…معجم کبیر،۱۰/ ۲۰۱ ،حدیث: ۱۰۴۶۲، بتغیر قلیل …… معجم اوسط،۴/ ۲۱۸ ، حدیث: ۵۷۷۰