نے نبی رحمتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو فرماتے سنا: اِبْنِ آدم کے اکثر گناہ زبان ہی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔(1)
دین کی سمجھ بوجھ:
(4951)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں: نبی اکرم، رحمت عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:مَنْ يُرِدِ اللهُ بِهٖ خَيْرًا يُّفَقِّهْهٗ فِي الدِّيْنِ وَيُلْہِمْہٗ رُشْدَهٗیعنیاللہ عَزَّ وَجَلَّجس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اسے دین کی سمجھ اور اس کا درست راستہ الہام فرماتا ہے۔(2)
(4952)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں: شہنشاہ مدینہ، قرار قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: بندہ جو بھی قدم اٹھاتا ہے اس کے بارے میں پوچھا جائے گا اور یہ کہ وہ کس نیت سے اٹھایا تھا۔(3)
صحابہ کو برا نہ کہو:
(4953)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتےہیں:پیارےآقا،مدینےوالے مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: جب میرے صحابہ کا ذکر کیا جائے تو انہیں برا نہ کہو جب ستاروں کی بات ہوتو رک جاؤ اور جب تقدیر کی بات ہو تو خاموش رہو۔(4)
قرآن کی شفاعت:
(4954)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں:حضور نبی پاک، صاحبِ لَوْلاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:قرآن شفاعت کرنےوالاہےاس کی شفاعت قبول ہےاورایسا جھگڑنے والا ہے جس کی مانی جائےگی جس نے اس کو آگے رکھا یہ اسے جنت میں لے جائے گا اور جس نے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… معجم کبیر ،۱۰/ ۱۹۷،حدیث: ۱۰۴۴۶
2… بخاری ،کتاب العلم،باب من یرد اللّٰہ بہٖ خیرا یفقہ فی الدین،۱/ ۴۲ ،حدیث:۷۱،دون ”ویلھمہ رشدہ“عن معاوية رضى الله عنه
مسند بزار،مسند عبد اللّٰہ بن مسعود،اعمش عن ابی وائل، ۵/ ۱۱۷،حدیث: ۱۷۰۰
3… تاریخ ابن عساکر،الرقم:۲۸۷،احمد بن نصر بن محمد ...الخ ،۶/ ۵۳ ،حدیث: ۱۴۰۵
4…معجم کبیر،۱۰/ ۱۹۸،حدیث: ۱۰۴۴۸