حضرتِ سیِّدُناعَبْدَہ بن ابو لُبَابَہ،حضرتِ سیِّدُناعمرو بن مُرَّہ، حضرتِ سیِّدُناواصل اَحْدَب، حضرتِ سیِّدُناعَلاء بن خالد، حضرتِ سیِّدُنامسلم بن بَطِین، حضرتِ سیِّدُنامُعَلّٰی بن عُرْفان اور حضرتِ سیِّدُنامحمد بن سُوقہرَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام۔
التحیات یوں پڑھو:
(48-4947)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں: جب ہم پیارے آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکےپیچھےنمازاداکرتےتوہم کہتے:اَلسَّلَامُ عَلَى اللہِ دُوْنَ عِبَادِهٖ اَلسَّلَامُ عَلٰى جِبْرِيْلَ وَ مِيْكَائِيْلَ اَلسَّلَامُ عَلٰى فُلَانٍیعنی بندوں کےمقابلے میںاللہ پر سلام ہو، سلام ہو جبریل ومیکائیل پر ، سلام ہو فلاں پر۔آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:تم ایسےمت کہوبلکہ یوں کہو:اَلتَّحِيَّاتُ لِلّٰہِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ اَيُّهَا النَّبِیُّ وَرَحْمَةُ اللّٰہِ وَبَرَكَاتُہٗ اَلسَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلٰى عِبَادِاللّٰہِ الصَّالِحِيْنْیعنی تمام قولی،فعلی اور مالی عبادتیں اللہکے لیے ہیں ، سلام ہو آپ پر اے نبی اوراللہکی رحمتیں اور برکتیں، سلام ہو ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر۔ کیونکہ جب تم ایسے کہو گے تو زمین وآسمان میں اللہ عَزَّ وَجَلَّکے ہر نیک بندے تک سلام پہنچ جائے گا۔ (پھر یوں کہو:) اَشْهَدُ اَنْ لَّا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰہُ وَاَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهٗ وَرَسُولُہیعنی میں گواہی دیتا ہوں کہاللہکے سوا کوئی معبود نہیں اور بے شک محمد(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) اس کے بندے اور رسول ہیں۔(1)
آدابِ گفتگو:
(4949)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں کہ کریم ومہربان آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:اِذَاكُنْتُمْ ثَلَاثَةً فَلَا يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُوْنَ الثَّالِثِ فَاِنَّ ذٰلِكَ يُحْزِنُهٗیعنی جب تم تین ہو تو تیسرے کو چھوڑ کر دو آپس میں سرگوشی نہ کریں کیونکہ اس طرح تیسرا غمگین ہو گا۔(2)
(4950)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکوہِ صفا پر چڑھے، اپنی زبان کو پکڑا اور فرمایا: اے زبان! اچھی بات کر فائدے میں رہے گی اور بری بات سےباز رہ ندامت سے بچی رہے گی۔ پھر فرمایا: میں
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… بخاری ،کتاب الاستیذان ،باب السلام اسم من اسماءاللّٰہ تعالی،۴/ ۱۶۶،حدیث: ۶۲۳۰ بتغیر قلیل
2… بخاری،کتاب الاستیذان،باب اذا کانوا اکثر من ثلاثة...الخ،۴/ ۱۸۵،حدیث:۶۲۹۰،بتغیر